Daily Roshni News

کوانٹم میکینکس کی وضاحت!!۔۔۔ تحریر۔۔۔ غلام نبی سولنگی

کوانٹم میکینکس کی وضاحت!!

تحریر۔۔۔ غلام نبی سولنگی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ کوانٹم میکینکس کی وضاحت!!۔۔۔ تحریر۔۔۔ غلام نبی سولنگی)کوانٹم میکینکس فزکس کا وہ مضمون ہے جس کی مدد سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ چھوٹے ذرے کیسے حرکت کرتے ہیں

ایٹم کے اندر کیا ہے،اور اس کی ساخت کیسی ہے،اور ایٹم کے مرکز میں کیا ہے اور اس کے اندر جو ذرات ہیں وہ کیسے حرکت کرتے ہیں۔یہ ایک ایسا مضمون ہے جس کی اہمیت بہت بہت زیادہ ہے،اگر ہم کوانٹم میکینکس کو نہیں سمجھ پاتے تو ہم کبھی بھی ٹرانزسٹر نہیں بنا پاتے،اور آج ہمارے پاس کمپیوٹرز بھی نہیں ہوتے اور نا ہی موبائل فونز وغیرہ اگر ہمیں کوانٹم میکینکس کی سمجھ نہیں ہوتی تو آج ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ سورج سے روشنی اور گرمی کیسے نکلتی ہے۔

کوانٹم میکینکس ایک ایسا مضمون ہے جو فزکس کے ہر شعبے میں استعمال ہوتا ہے اور یہ فزکس کی بنیاد ہے،لیکن بعض اوقات اس کو سمجھنے میں کئی اسٹوڈنٹس کو مشکل ہوتی ہے کیونکہ کوانٹم میکینکس کے بعض پہلوؤں کو ہم اپنی روزمرہ زندگی میں نہیں دیکھتے،مثال کے طور پر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ایک کرکٹ بال ہے جو ایک جگہ پر ہے یا وہ حرکت کر رہا ہے اس کو ہم بخوبی جانتے ہیں،لیکن ایک ایٹم کے اندر الیکٹران کے بارے میں ہم یہ نہیں جان سکتے کہ گویا وہ الیکٹران کس جگہ پر ہے اور کس جگہ پر نہیں،اب الیکٹران کی حتمی جگہ ہم یقین سے نہیں بتا سکتے کہ وہ ابھی کس جگہ پر ہے۔

اب اس چیز کو ہم آسان الفاظ میں سمجتے ہیں،دیکھیں آپ ایک درخت کو کیسے دیکھتے ہیں؟یا اس کے جو پتے ہیں وہ ہم کیسے دیکھتے ہیں؟ظاہر ہے کہ سورج کی روشنی جب ان درخت کے پتوں پر لگتی ہے اور واپس آکر وہی روشنی آپ کی آنکھوں سے ٹکراتی ہے تب آپ کسی بھی چیز یا درخت اور اس کے پتوں کو دیکھ سکتے ہیں،اس طرح ہم روشنی کی مدد سے اس دنیا میں موجود ہر چیز اور کائنات کو دیکھتے ہیں،لیکن ذرا ٹھرے اور سانس لیں،پر ہم تو یھاں الیکٹران کی بات کر رہے تھے،اب دیکھیں جب روشنی کسی بھی پتے سے ٹکراتی ہے تو وہ پتا بھاری ہے روشنی کے ٹکرانے سے وہ پتا اپنی جگہ سے نہیں ہلتا ایسا ہے کہ نہیں۔

اب اس پتے کی جگہ آپ ایک چھوٹے سے ذرے الیکٹران کو تصور کریں،اب جب الیکٹران پر روشنی لگتی ہے تو وہ اپنی جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتا ہے،الیکٹران مناسب روشنی کو جذب کرکہ کم توانائی والی حالت سے نکل کر زیادہ توانائی والی حالت میں منتقل ہوجاتا ہے۔لحاظہ اس دیکھنے کے عمل نے الیکٹران کو مجبور کردیا ہے کہ اپنی رفتار کو بدل دے،اور یہ ایک عجیب کیفیت ہے کہ جب بھی آپ کسی چیز کو دیکھنا چاہتے ہوں تو اس کی کوئی نہ کوئی صفت بدل جاتی ہے۔

اب اس عمل کو سائنسی دان ٹرانزیشن،پوزیشن،موومینٹم،،،،

اینرجی انسرٹینٹلی پرنسیپل کہتے ہیں،،،،،،،،،،،،،،،،یا ہائزنبرگ انسرٹینٹلی پرنسیپل کہتے ہیں پر ایک اور بھی غیریقینی کا اصول ہے،اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی تو اس اصول پر بھی لکھے گے یہ آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کوانٹم میکینکس کو سمجھنا چاہتے ہیں یا نہیں

جاری ہے

غلام نبی سولنگی

Loading