Daily Roshni News

گلوبل بیوٹی ایونٹ 2026 باکو میں عالمی بیوٹی انڈسٹری کا شاندار اجتماع، دنیا کے مختلف ممالک سے ماہرین کی شرکت، پاکستانی بیوٹیشنز کی پذیرائی

*گلوبل بیوٹی ایونٹ 2026 باکو میں عالمی بیوٹی انڈسٹری کا شاندار اجتماع، دنیا کے مختلف ممالک سے ماہرین کی شرکت، پاکستانی بیوٹیشنز کی پذیرائی*

باکو، آذربائیجان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی۔۔۔ سید رضوان حیدر بخاری)آذربائیجان کے خوبصورت دارالحکومت باکو میں گلوبل بیوٹی ایونٹ 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیوٹی، فیشن، میک اَپ، ہیئر سٹائیلسٹز، پاکستانی و بین الاقوامی بیوٹی برینڈز اور پروفیشنل آرٹسٹری کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

پاکستان کی سابقہ مایہ ناز ایتھلیٹ اور الیور سکن کی سی ای او سارہ عباسی نے ایونٹ میں خصوصی شرکت کی، دیگر شرکاء میں لبنان کے سیلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ فیفو، دبئی سے انڈین آرٹسٹ امیتا امین، عمان سے اسما عمران، استنبول سے ایڈونچر ہالکس ٹورازم کے راحیل اعظم اور منیب باجوہ، اروماز کاسمیٹکس کی سی ای او شہلا عمران، لاہور کے نامور سیلون “می” کی سی ای او مس ارم احمد، کراچی سے سینیئر ہیئر سٹائیلسٹ مسز سیما صدیقی اور پاکستان کی نامور بیوٹی پروڈکٹس بنانے والی کمپنی میڈی ووکس کے سی ای او محمد وقاص اور ڈائریکٹر باصل احمد نے خصوصی شرکت کی۔۔

ایونٹ میں پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی نوجوان انٹرپرینیور اور باصلاحیت میک اپ آرٹسٹ میناز سیلون کی سی ای او مینا مرکز نگاہ رہیں۔۔

اس بین الاقوامی ایونٹ کے منتظم اعلی پاکستانی کاروباری شخصیت محمد ارشد کا کہنا تھا کہ اس بین الاقوامی ایونٹ کا مقصد بیوٹی انڈسٹری سے وابستہ پروفیشنلز، ماہرین، آرٹسٹس اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے تجربات اور معلومات کا تبادلہ بھی کر سکیں۔

ایونٹ کی سب سے نمایاں سرگرمیوں میں انٹرنیشنل بیوٹی کمپیٹیشن شامل رہی، جہاں مختلف شرکاء نے اپنی تخلیقی صلاحیت، تکنیک اور پروفیشنل مہارت کو ایک بین الاقوامی سطح کے پلیٹ فارم پر پیش کیا۔

کمپیٹیشن کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں پروفیشنل ماسٹرکلاسز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان سیشنز کے ذریعے شرکاء کو بیوٹی انڈسٹری کی جدید تکنیکوں، بدلتے ہوئے ٹرینڈز اور پروفیشنل ورکنگ کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملا۔

گلوبل بیوٹی ایونٹ صرف مقابلے تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس نے دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے پروفیشنلز کے لیے نیٹ ورکنگ اور نئے روابط قائم کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ شرکاء نے ایک دوسرے کے کام کو جاننے، تجربات شیئر کرنے اور مستقبل میں ممکنہ تعاون کے امکانات پر بات چیت کی۔

ایونٹ میں نمائش اور انڈسٹری پریزنٹیشنز نے بھی شرکاء اور وزیٹرز کی توجہ حاصل کی، جہاں بیوٹی انڈسٹری سے متعلق مختلف شعبوں اور تخلیقی کام کو نمایاں کیا گیا۔

ایونٹ میں انٹرپرینیور شپ Entrepreneurship اور سیفٹی کے حوالے سے بھی خصوصی سیشن رکھا جس میں دبئی سے آئے ماہرین احمد طاہر چوہان، کلیم ملک اور ندیم ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کاروبار میں نئے آنے والوں کو کاروباری سرگرمیوں اور سیفٹی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔۔

دو روزہ پروگرام کے اختتام پر ایوارڈز اور اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء اور بیوٹی پروفیشنلز کی صلاحیتوں کو سراہا گیا، اور ایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔۔

باکو کی جدید اور تاریخی خوبصورتی کے درمیان منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے بیوٹی، ٹیلنٹ، تعلیم، تخلیقی صلاحیت اور بین الاقوامی رابطوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔

گلوبل بیوٹی ایونٹ 2026 نہ صرف بیوٹی پروفیشنلز کے لیے اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لانے کا موقع بنا، بلکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان رابطے اور تجربات کے تبادلے کا بھی ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

باکو میں گلوبل بیوٹی ایونٹ 2026۔۔۔ جہاں خوبصورتی، ٹیلنٹ اور پروفیشنل ایکسیلنس ایک ساتھ نظر آئے، اور دنیا بھر سے آئے شرکاء نے اس ایونٹ کو خوب سراہا۔۔

Loading