ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہابیل کی موت کے بعد شیطان نے ایک بار پھر قابیل کو گمراہ کیا اسے ورگلایا یہاں سے بھاگ جاو ورنہ تمہارے بابا حضرت ادم علیہ وسلم تمہیں مار ڈالے گے تو قابیل بجائے شرمندہ نادم ہونے کے اپنی بیوی کو لے کر وہاں سے دور کہی پہاڑ میں جا بسا ــــــ
یہاں پیچھے حضرت آدم علیہ السلام اپنے بیٹے ہابیل کے غم میں نڈھال تھے کیونکہ ہابیل ان کا فرمانبردار نیک بیٹا تھا لیکن اس کے قتل کے بعد اللّٰہ سے حضرت حوا علیہا السلام اور حضرت آدم علیہ نے دعا فرمائی ہمیں ایسا بیٹا عطا فرما جو تیرے دین کو پھیلائے ورنہ قابیل گمراہی پھیلا دے گا اللّٰہ نے آپ کی دعا قبول فرمائی اور آپ کو تیسرے بیٹے دنیا کے دوسرے پغمبر حضرت شیث علیہ السلام سے نوازا شیث کا مطلب اللّٰہ کا تحفہ اللّٰہ کی عطا آپ نے یہ نام اس لیے رکھا دنیا میں 100 صحیفے اور 4 آسمانی کتابیں نازل ہوئ جن میں 50 صحیفے حضرت شیث علیہ السلام پر نازل ہوئ ــــ
آپ کا رابطہ بنو قبائل سے متعلق ٹوٹ چکا تھا کیونکہ وہ بہت دور پہاڑوں میں بسیرا کر چکا تھا
دوسری طرف قابیل کے یہاں بیٹا ہوا قابیل کی نسل بڑھتی چلی گئ اور وہ گناہوں فحش گوئ اور طرح طرح گناہوں میں گمراہی پھیلا رہی تھی وہی سے دنیا میں سب پہلے آگ کی پرستش شروع ہوئ ــــ
دوسری طرف حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت شیث علیہ السلام کی بہت اچھی پرورش کی انہیں دین کے متعلق آگاہی
اس کے بعد حضرت آدم علیہ السلام کچھ عرصہ قبل آپ وفات پا گئے لیکن وفات سے پہلے آپ ںے حضرت شیث علیہ السلام کو کہا میری وفات کے بعد مجھے جبل قیس کے پہاڑ میں رکھنا کیونکہ دنیا میں بہت سخت طوفان ائے گا پھر اس کے بعد مجھے شام کی سرزمین میں دفن کر دیا جائے بنو قابیل اکثر اس غار کی طرف حملہ کرتے مزید ہم اگلی تحریر میں جانے گے ورنہ بہت لمبی ہوجائے گی ــــ
آج کی تحریر سے مجھے یہ سیکھنے کو ملا دنیا میں جتنا مرضی قتل و غارت گمراہی کیو نا پھیل جائے اللّٰہ کسی نا کسی کے ذریعے دین کو ضرور پھیلانے کے لیے مدد بیجھ دیتا ہے آج بھی کہی نا کہی بہت سے لوگ ایسے ہو گے جو دین کو پھیلاتے ہو گے کچھ گناہ گار ہوگے ان میں لیکن اللّٰہ ان کو ان گناہوں سے نکال کر نیکی کی طرف لے آتا ہے ہمیں بھی اللّٰہ ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرمائے آمین
#قلبِ مومِن🕊️
![]()

