Daily Roshni News

ہالینڈ، فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے اراکین کی چوہدری خالد محمود کی عیادت ۔

ہالینڈ، فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے معزز اراکین نے

 معروف سماجی رہنما چوہدری خالد محمود کی رہائش گاہ جا کر

 عیادت کی اور مزید صحتیابی کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشن نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔خصوصی مندوب ) گزشتہ روز بروز بدھ 8 جولائی 2026 ، فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے معزز اراکین نے معروف سماجی رہنما،منہاج القرآن دی ہیگ کے منتظم چوہدری خالد محمود کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کرتے ہوئےمحمد جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود، میاں عمران ، چوہدری اکرام الحق،جاوید بٹ پیارا ، چوہدری محمد الیاس ، میاں آفتاب ،چوہدری بنارس علی، راجہ سجاد حیدر ، چاند ملک رانا اور حاجی  چوہدری نواز  نے ان کی مزید صحتیابی کے لئے بارگاہ الہی میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔

چوہدری خالد محمود نے روشنی فورم کے اراکین کا عیادت کرنے اور دعائیہ کلمات کے لئے صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعاؤں سے بھی نوازا ، بعد ازاں چوہدری خالد کے  صاحبزادوں عدیل محمود، نبیل محمود اور عمران رفاقت نے روشنی فورم کے اراکین کی تواضع انواع و اقسام کے ریفریشمنٹ سے کی ۔ آخر میں  نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کے تبادلے کے ساتھ میزبانوں نے فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین کو رخصت کیا۔

Loading