ہالینڈ ، بی بی فاطمہ فاونڈیشن
فنڈ ریزنگ پروگرام 2026
خصوصی رپورٹ :- جاوید عظیمی
پالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ) مخلوق خدا کے دُکھ درد بانٹنے اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دنیا بھر میں قائم تنظیمات بلا امتیاز مذہب و ملت مستحقین کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریبات منعقد کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ گزشتہ دنوں بروز اتوار 5 جولائی2026 بی بی فاطمہ فاونڈیشن کے عہدیداران نے فنڈ ریزنگ کا پروگرام پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے کمیونٹی ہال میں منعقد کیا، جس میں ہالینڈ کے مختلف شہروں اور بیلجیم سےبھی نمایاں شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس قرآن مجید کی تلاوت سے حافظ آفتاب ریاضی نے اپنی سحر انگیر آواز سے کیا۔ نعت شریف شہر از ملک، محمد صادق بٹ ، سعید مہر نے پیش کرنے سعادت حاصل کی جبکہ عارفانہ کلام میاں مظفر حسین نے پیش کیا۔ چوہدری عامر یوسف نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اس سلسلے میں شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے اشعار کا بھی سہارا لیا۔ راجہ سجاد حیدر نے فاونڈیشن سے اپنی وابستگی کے اسباب اور اس سلسلے میں 2020 میں کرونا وائرس سے میں محفوظ رہا مگر اس کے خوف اور وسوسوں کے باعث بے سکونی کا شکار ہو گیا ۔ مذکورہ فاونڈیشن سے خدمت خلق کے جذبے سے وابستہ ہوا تو اللہ تعالٰی نے مجھے سکون کی دولت سے مالا مال کر دیا ۔
فاونڈیشن کے صدہ ڈاکٹر عقیل قریشی اور جنرل سیکرٹری شاہد طالب وڑائچ نے اردو ، ولندیزی اور انگریزی میں بھی ۔ گفتگو کی اور شرکائے تقریب کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
عدنان چوہدری نے نوجوانوں کو خدمت خلق کے لئے متحرک کرنے کے لئے ولندیزی زبان میں گفتگو کی ۔
عالم دین مولانا محمد طاہر نے سیدہ فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے عطیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس دوران مولانا جلال الدین رومی ؒکا قول زریں بھی بیان کیا۔
معروف مذہبی اسکالر اسرار احمد گیلانی نے لفظ یتیم پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے رسول محتشمﷺ کی یتیمی کا بھی تذکرہ کیا ۔ اس ضمن میں ایمان افروز واقعات بھی بیان کئے۔ مذکورہ فاونڈیشن کے یہ عہدیداران کی خدمت خلق کے سلسلے میں کاوشوں کو سراہا ۔
سنیئرصحافی راجہ فاروق حیدر نے سیدہ فاطمتہ الزہرہ ؓ کے بابرکت نام سے منسوب فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد کو سراہتے ہوئے نادار یتیموں اور بیواؤں کی مالی اعانت کے لئے فنڈ ریزنگ کے پروگرام کا کامیاب انعقاد کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ۔
روشنی نیوز کے مدیر ا علیٰ محمد جاوید عظیمی نے شرکائے تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فنڈ ریزنگ کا مرکزی مقصد مستحقین کی مالی مدد کرنا ہے۔ آج ہالینڈ کے مختلف شہروں سے مختلف مکاتب فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات نے بہترین سخاوت
کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالی عطیات پیش کئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج آپ نے دنیاوی بینک اکاونٹ کے ساتھ ساتھ اخروی بینک اکاونٹ جو نیکیوں پر مشتمل ہے اس کا بھی بھر پور خیال رکھا۔ اِس سلسلے میں فرینڈز آف روشتی فورم کی ٹیم کے اراکین نے بھی نمایاں طور پر مالی عطیات پیش کئے۔
پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹردی ہیگ کے صدر میاں عاصم محمود نے اپنے مختصر خطاب میں اپنے مخصوص انداز میں فاونڈیشن کے عہدیداران کو پروگرام کے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد اور خدمت خلق کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے زور دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
پروگرام کے دوران شفیق چیمہ نے ذاکر حسین کے بڑے بھائی مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔فاونڈیشن کے عہدیداروں کی جانب سے تمام حاضرین کا شرکت کرنے اور مالی عطیات پیش کرنے پر تہہ دل سےشکریہ ادا کرتے ہوئے حاضرین کی تواضع پاکستانی
کھانوں سے کی گئی۔
مذکورہ پروگرام میں بیلجیم کی معروف شخصیت اور مسجد العابدین کے چیئر مین چوہدری قمر زمان نے شرکت کی اور مالی تعاون بھی پیش کیا ۔
بی بی فاطمہ فاونڈیشن کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں حاضرین نے کشادہ دلی اور سخاوت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے 60 ہزار یورو کی خطیر رقم کے مالی عطیات پیش کئے۔
خصوصی رپورٹ۔۔محمد جاوید عظیمی
![]()














