Daily Roshni News

ہالینڈ، معروف صحافی اور کالم نویس اطہر حسن اعوان سے فرینڈز آف روشنی فورم خصوصی ملاقات اور گفتگو۔۔۔

ہالینڈ، معروف صحافی اور کالم نویس اطہر حسن اعوان سے

 فرینڈز آف روشنی فورم کے جاوید عظیمی اور اراکین کی

خصوصی ملاقات اور گفتگو۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔خصوصی مندوب )  پاکستان کے معروف صحافی اور کالم نویس اطہر حسن اعوان آجکل یورپ کے دورے پر ہیں۔ ہالینڈ میں ان کے میزبان پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینڑ دی ہیگ کے صدر اور روشنی نیوز کے ایم ڈی میاں عاصم محمودہیں۔ آج بروز جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد معزز مہمان سے فرینڈز آف روشنی فورم کے سربراہ جاوید عظیمی اور اراکین  چوہدری محمد الیاس، میاں عمران اور چوہدری اکرام الحق نے خصوصی ملاقات کے دوران متفرق موضوعات پر گفتگو کی گئی، اس موقعہ پر میزبان کے میاں عاصم محمود اور معزز مہمان کے صاحبزادے نوشیروان بھی موجود رہے ۔ گفتگو کے دوران اطہر حسن نے بتایا کہ کل بروز ہفتہ 20 جون 2026 ہالینڈ سے فرانس کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ فرینڈز آف روشنی فورم کے  ٹیم  اراکین سے مل کر بہت خوشی ہوئی ۔ ساتھ ہی سب کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading