ہالینڈ، میاں عاصم کا میاں عامر جاوید (اسپین) کے اعزاز میں
شاندار عشائیہ، محبوب ترین دوست بھی شریک ہوئے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) دی ہیگ کی ہر دلعزیز شخصیت پاکستان اینڈ کلچرل سینٹردی ہیگ کے صدر اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے اسپین سے تشریف لائے ہوئے اپنے بڑے بھائی میاں عامر جاوید کے اعزاز میں دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں شاندار پُر تکلف عشائیے کا انتظام و انصرام کیا۔ مذکورہ عشائیے میں میزبان نے اپنے قریبی اور محبوب ترین دوستوں آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، بزنس مین چوہدری محمد اصغر، اور روشنی نیوز کے مندوب برائے سوشل میڈیا،میاں عمران پراپرٹی ڈیلر چوہدری عمران ریاض چھیر، علی اعجاز اور میاں آفتاب نے کو بھی مدعو کیا۔
معزز مہمان نے اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی تقریبات کے حوالے اورموجودہ حالات سے متعلق شرکائے تقریب کو آگاہی فراہم کی ۔ میزبان اول میاں عاصم محمود نے دوستوں کا قیمتی وقت دینے اور عشائیے میں شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
عشائیے کے اختتام پر چوہدری عمران ریاض چھپر نے اپنی رہائش گاہ پر خصوصی مہمان اور دوستوں کے اعزاز میں میٹھے اور گرما گرم چائے ، کافی کا شاندار اہتمام کیا۔