ہالینڈ ، چوہدری اکرام  کی  عمرہ سے واپسی، رہائش گاہ پرروحانی محفل کا انعقاد ۔

ہالینڈ ، چوہدری اکرام  کی  عمرہ سے واپسی، رہائش گاہ پر

 روحانی محفل کا انعقاد ، محبوب ترین دوستوں کے اعزاز میں

پر تکلف عشائیہ اور تبرکات بھی پیش کئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ۔۔عکاسی ۔۔۔ چاند ملک )کے فرینڈز آف روشنی فورم کے شعبہ لذت کام و دہن کے کو آرڈینیٹر اور جانی پہچانی سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے ہالینڈ واپسی پر گزشتہ دنوں بروز ہفتہ19 ستمبر 2026 کو اپنی رہائش گاہ پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائے کے لئے روحانی محفل کا انعقاد کیا ۔اس محفل میں مذکورہ فورم کی ٹیم کے معزز اراکین اور محبوب ترین دوستوں کو مدعو کیا۔ میزبان اور ان کے صاحبزادے انعام الحق نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔

مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سے لائے گئے تبرکات  کھجوریں  اور آب زم زم  سےمعزز مہمانوں کی تواضع کی ۔ بعد ازاں تمام مہمانوں کی خدمت انواع و اقسام کے لذیز عمده گرما گرم پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

 مغرب کی اذان جاوید بٹ پیارا نے دی جبکہ میاں عاصم محمود کی امامت میں نماز ادا کی گئی

روحانی محفل کا آغاز تلاوت قرآن سے میزبان اول چوہدری اکرام الحق نے کیا جبکہ بارگاہ رسالت

مآبﷺ میں خادم مجتبےٰ بٹ، چوہدری محمد اصغر اور محمد جاوید عظیمی نے نعتوں کی صورت میں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ چوہدری اصغر نے نظامت کرتے ہوئے آج کی روحانی محفل کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ بعد ازاں دوسرے مرحلے کی نظامت کے لئے مائیک جاوید عظیمی کے سپرد کیا ۔ جاوید عظیمی نے حاضرین محفل سے قرآنی دعا رب زدنی علما مل کر پڑھنے کی التماس کی ، اور عنوان آدمی اور انسان میں کیا فرق ہے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ظاہری نقوش آدمی  کہلاتے ہیں جبکہ روح انسان ہے۔ انھوں نے مزید کہا جسم کی حرکات سکنات روح کے تابع ہیں۔  جسم کی غذا قورمہ ، بریانی دیگر اشیاء خوردو نوش مگر روح کی غا اللہ تعالٰی کا ذکر ہے۔

بعد ازاں ، جاوید عظیمی نے  اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں اسما الحسنہ کا ذکر جہر ا اور تین منٹ کے لئے گنبدے خضرا کا مراقبہ بھی کروایا ۔ چوہدری محمد اصغر  نےبارگاه رسالت مابﷺ میں درود و سلام پیش کیا۔  سنیئر صحافی  اور روشنی فورم کے معزز رکن راجہ فاروق حیدر نے اجتماعی دعا میں میزبان، اہل خانہ اور حاضرین محفل کے لئے خیر و برکت صحت و تندرستی، جان و مال اور عمروں میں درازی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں ۔ روشنی فورم کے تمام معزز اراکین جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود، میاں عمران، چوہدری محمد الیاس، چوہدری محمد اقبال، میاں آفتاب، چوہدری محمد اصغر جاوید بٹ پیارا ، راجہ سجاد حیدر، چاند ملک، چوہدری اسرار ، چوہدری بنارس ، حاجی چوہدری نواز راجہ فاروق حیدر، چوہدری عمران چھپر ان کے دوست محمد شہزاد ( لاہور والے ) اور خادم مجتبےٰ بٹ نے باری باری چوہدری اکرام کو عمرہ کی مبارکباد پیش کی میزبان نے تمام محبوب دوستوں کا دعوت اور روحانی محفل میں شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئےدعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

جاوید عظمی نے میزبان کو خوشبوؤں سے معطر تحفہ اور چوہدری اقبال نے تازہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اسطرح خوشیوں سے معمور اور روحانیت سے بھر پور ے خصوصی دعوت کی تقریب اپنی یادوں کے انمٹ نقوش شرکا کے ذہنوں پر ثبت کر کے اختتام پزیر ہوئی ۔

خصوصی رپورٹ :- جاوید عظیمی

Loading