Daily Roshni News

ہالینڈ کے بادشاہ لیم الیگزنڈر کی59 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی ۔

ہالینڈ کے بادشاہ لیم الیگزنڈر کی59 ویں سالگرہ

27 اپریل 2026 ، ملک بھر میں جشن کی صورت

دھوم دھام سے منائی گئی ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی ) ہالینڈ کے مقامی شہری اور دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے  ہالینڈ میں آباد خواتین و حضرات ہر سال باقاعدگی سے بادشاہ کی سالگرہ کا دن دھوم و ھام سے مناتے ہیں۔اس سال بروز سوموار 27 اپریل 2026 کو موجودہ بادشاہ ولیم الیگزنڈر کی 59 ویں سالگرہ کا دن کنگ ڈے  حسب  معمول  ملک بھر میں دھوم دھام سے منایا گیا اِس خوشی کے موقعہ پر  ہالینڈ بھر میں مختلف  تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ان میں سے چند تقریبات میں بادشاہ ، ملکہ اور ان

کی صاحبزادیوں نے  بھی شرکت کی۔ہرشہر میں سستے داموں کے اسٹالز لگائے گئے تاکہ عوام اس سے استعفادہ کر سکیں۔ بازاروں اور ریسٹورینٹس پر  خواتین و حضرات  اور نوجوانوں کا بے پناہ ہجوم خرید و فروخت اور لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دیئے ۔ مختلف ممالک کے خواتین و حضرات اپنے اپنے مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کرنے کے لئے اپنے ملک اور بالینڈ کی من پسند موسیقی پر رقص کرتے رہے ہالینڈ کا کوئی ایسا گوشہ نہیں جہاں متذکرہ تقریبات کا انعقاد نہ کیا گیا ہو۔

موسم خوشگوار ہونے کے باعث منعقدہ تقریبات کے انعقاد کا لطف دوبالا ہو گیا، جبکہ بادشاہ کی سالگرہ کے دن  ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ چھٹی کے باعث اس

دن کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ یاد رہے محافل کی رونقیں رات گئے تک جاری رہتی ہیں۔

Loading