Daily Roshni News

ہر لمحہ اہمیت رکھتا ہے۔۔۔ تحریر۔۔۔روبینہ یاسمین

ہر لمحہ اہمیت رکھتا ہے

تحریر۔۔۔ روبینہ یاسمین

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ہر لمحہ اہمیت رکھتا ہے۔۔۔ تحریر۔۔۔روبینہ یاسمین )زندگی میں اگر ہم کچھ  بہترین کر سکتے ہیں تو وہ خود کو بہتر کرنا ہے

ہم سب کسی نہ کسی الجھن کو سلجھا  نے میں لگے رہتے ہیں

کوئی نہ کوئی مشکل ہمیں درپیش ہوتی ہے اور ہم سب ان مشکلات سے نکلنے کی جدو جہد میں لگے رہتے ہیں

 آزما یشوں اور مشکلوں  سے فرار ممکن نہیں لیکن کچھ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھنے سے ان مشکلوں کو آسانیوں میں بدلا  جا سکتا ہے

مضبوط بننے کے لئے مشقت کرنی پڑتی ہے

جسمانی ہی نہیں ذہنی طور پر خود کو مزید بہتر کرنا پڑتا ہے

خود کو بہتر کرتے رہیں

اپنے علم میں اضافہ کریں

غور و فکر کی عادت ڈالیں

بہترین انسان بن جائیں

اپنی اصلاح کرتے رہیں

جب ہم ہر ایک کے ساتھ بھلائی کرتے ہیں تو در حقیقت ہم اپنے ساتھ بھلائی کر رہے ہوتے ہیں

ہمیشہ اچھا سوچیں

اگر آپ کو اپنی سوچ کی قوت کا یقین ہو جائے تو آپ کبھی منفی سوچیں ہی  نہیں

کوئی مستحق ہے یا نہیں

استطاعت ہے تو مدد کریں

جو بھی اچھا کریں وہ صلے کی خواہش کے بغیر کریں

آپ کی نیکیاں آپ کا سرمایہ ہیں

مفید بن جائیں آپ کی ذات سے دوسروں کو فائدہ ملے

دوسرے کیا کرتے ہیں اسے جانے دیں

آپ اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں

آپ کی باتوں میں اثر ہو

جو آپ سوچتے ہیں اسی کا عکس حقیقت بن جاتا ہے

سوچیں ہی حقیقت بنتی ہیں

اگر منفی سوچیں گے تو زندگی میں منفی رویوں سےہی  واسطہ پڑے  گا

اچھا سوچیں گے تو اچھا  ہی ہو گا

تخیل ہی حقیقت کا روپ دھار  لیتا ہے

دوسروں کے رویوں کا اثر آپ کے ذہن اور جسم پر پڑتا ہے

دوسروں کے برے اثرات سے خود کو پاک رکھیں

اپنی روح پر دوسروں کے برے سلوک کا وزن نہ ڈالیں

دوسرے آپ کے بارے میں جو بھی رائے رکھتے ہیں اس کی فکر نہ کریں

یہ نہ بھولیں کہ

دوسرے لوگ اپنے اعمال کے خود ذمہ دار ہیں

آپ کو اپنی اچھائی کے بدلے دوسروں سے بے رخی  ملتی ہے

اس کو ذہن سے نکل دیں ، دکھ دینے والی باتیں سوچ کر اپنا دل میلا  نہ کریں

جیسا وہ کر رہے ہیں ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیں

آپ ان کی طرح نہیں ہیں

آپ کے اندر جو اچھائی ہے آپ بس اس پر فوکس کریں

کیوں کہ یہی آپ کو سب سے عمدہ انسان بناتی ہے

کیوں کہ یہ آپ کی طاقت ہے

جی ہاں آپ کی مہربان شخصیت  آپ کو دلکش اور طاقتور بناتی ہے

صلے کی خواہش کے بغیر دینا اپنا معمول بنا لیں

بنا شرطوں کے کھلے دل سے دوسروں کو عزیز رکھیں

دوسروں کو آزمائے بغیر ان کی مدد کر دیں

جس چیز کی آپ کو ضرورت ہے وہی دوسروں کو دینا شروع کریں

محبت کی تلاش ہے تو ان سے محبت کریں

علم کی تلاش ہے تو دوسروں کو علم دیں

فکر معاش ہے تو دوسروں کو روزگار ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں

اپنے اندر جو خلا محسوس کریں وہی خلا دوسروں میں بھی ہو گا اسے بھر دیں

اگر آپ جذباتی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو دوسروں کے زخموں پر مرہم رکھیں

اگر آپ مالی وسائل کی کمی سے پریشان  ہیں تو اپنے جیسوں کی بھی مدد کریں

اگر آپ اداس ہیں تو دوسروں کو خوشیاں دیں

یہ سب غیر متوقع  لمحات میں لوٹ کر آپ کے پاس آئے گا جب آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں گا

آپ اچھا کریں یا بھلا سب لوٹ کر آپ کے پاس آتا ہے

دوسروں کے ساتھ بھلا کرنا اور ان کی مدد کرنا آپ کی اپنی ذہنی اور جسمانی صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے

تمام کائنات آپ کی حامی ہو جاتی ہے جب آپ اللہ کی  مخلوق کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے  ہوتے ہیں

اپنے دل کو برے احساسات اور نفرت کی تاریکی سے بچا کر رکھیں

نیک اعمال آپ کی زندگی میں سکون  لاتے ہیں ، آپ کی روح کو آسودہ کرتے ہیں

اور یہی سکون ، یہی آسودگی ہے ، جو ہم سب کو ضرور چاہئے ، جس کی ہم تلاش میں ہیں

اپنی آنکھیں بند کیجئے اور اپنے  ہر ممکن بہترین ورژن کا تصور کریں

آپ درحقیقت یہی ہیں جو آپ تصور کر رہے  ہیں

اس کے علاوہ آپ میں جو کچھ  بھی کمی کوتاہی  ہے اسے فراموش کر دیں

اپنا یقین مستحکم کر لیں

عظیم انسان بنیں لیکن اپنی عظمت کے دھاک بٹھانے کی کوشش نہ کریں

آپکے ا عمال سے آپ کی عظمت خود جھلکے گی

دنیا میں ہمارا قیام مختصر ہے ، جب بھی ،جس سے بھی ملیں اپنا اچھا تاثر قائم کریں

دشمنوں  سے نہ ڈریں

اگر انہیں آپ کی  اچھائی نظر  نہیں آتی ، تو یہ ان کا مسئلہ ہے ، آپ کی ذمہ داری بس اپنے اچھے کام کرتے رہنا ہے

آپ کے دشمن  ہی دراصل آپ کی صلاحیت اور قابلیت  سے پوری طرح  واقف ہوتے ہیں

وہ آپ کی قوت سے خائف ہوتے ہیں ، وہ آپ کی طاقت سے خوفزدہ ہوتے ہیں

ان کا بھی برا نہ چاہیں

اپنے سفر پر توجہ رکھیں

اپنے دل کی سنیں

اللہ پاک نگہبان ہیں ، ان سے سب کے لئے رحم مانگیں

یاد رکھیں

کسی بھی چیز کی زیادتی بری ہوتی ہے

اسی لئے آپ کی بہت زیادہ اچھائی آپ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے

اپنی خود کی توانائی کی حفاظت کرنا نہ بھول جائیے گا

سب سے پہلے اپنا خیال رکھیں  خود کو فوقیت دیں

نا شکرے اور زہریلے لوگوں سے فاصلہ رکھیں

کسی کو خود کو افسردہ نہ کرنے دیں ، اپنی تحقیر کبھی برداشت نہ کریں

آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے جذبات کو متوازن رکھیں

دوسروں کے ساتھ اچھا کریں لیکن کسی کو اپنے ساتھ برا بھی نہ کرنے دیں

آپ خود ٹھیک رہیں گے تب ہی دوسروں کے لئے کار آمد رہ سکیں گے

اور آپ کی  حفاظت آپ خود سب سے بہتر کر سکتے ہیں

**پرانی تحریر ری شیئر کی گئی ہے ***

#RubinaYasmeen

#lifelessons #urdu

Loading