**یاسین خان نے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ بہترین فٹنس کے بل پر گولڈ میڈل اور ٹرافی حاصل کی۔**
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ محمد عامر صدیق )براٹیسلاوا (سلوواکیا)) پاکستان کے مشہور پیشہ ور باڈی بلڈر **یاسین خان** نے IFBB ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ سلوواکیا کے دارالحکومت براٹیسلاوا میں 16 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں یاسین خان نے اپنی محنت اور بہترین فٹنس کے بل پر گولڈ میڈل اور ٹرافی حاصل کی۔
اس مقابلے میں دنیا بھر سے ٹاپ ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ یاسین خان نے اپنی زبردست پوزنگ اور اسٹیج پر موجودگی سے ججز کو متاثر کیا اور کامیابی اپنی طرف کر لی۔ یاسین خان پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے بھی مسٹر پاکستان اولمپک جیسے القابات جیت چکے ہیں۔ اب انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا جھنڈا بلند کر دیا ہے۔
کامیابی پر یاسین خان نے کہا: «یہ میری زندگی کا بڑا لمحہ ہے۔ یہ ٹرافی صرف میری نہیں، پورے پاکستان کی ہے۔»آسٹریا کے شہر ویانا میں خصوصی طور پر یاسین خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔صحافی محمد عامر صدیق، ریاض بلوچ،اور پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری شخصیات جن میں ملک حمزہ نے خصوصی یاسین خان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو گولڈ میڈل اور ٹرافی ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایسے محنتی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تمام پاکستانیوں پر ضروری ہے۔ تاکہ ایسے کھلاڑی اپنی محنت اور لگن سے مزید پاکستان کا نام روشن کریں۔ اسپورٹس میں پاکستان حکومت کو بھی چاہیے کہ ایسے کھلاڑیوں کو فیسلٹیز دی جائیں تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔اور کوشش کریں کہ تمام اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جن ملکوں میں بھی ایسے مقابلے ہوں اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں داد دینے کے لیے ضرور ایسے ایونٹس میں شرکت کریں۔ مزید ان کا کہنا تھا۔ہماری جانب سے پاکستان کے اس فٹنس ہیرو کو دلی مبارکباد!