یقین اور تصور کی طاقت سے جوانی کی واپسی کا عملی طریقہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو دیکھ کر حیران ہوں کہ آپ کی عمر پچاس ہے لیکن آپ بیس کے لگتے ہیں…
تو یہ مشق آپ کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ثابت ہو سکتی ہے۔
مدّت:کم از کم 3 ماہ بہترین نتائج کے لیے 12 ماہ
اوقات:دن میں تین بار
صبح، دوپہر، رات
دورانیہ: ہر بار صرف10 منٹ
اپنی جوانی کی تصویر لے لیں۔۔۔۔ جب آپ خود کو سب سے زیادہ خوبصورت، توانا اور خوشحال محسوس کرتے تھے یعنی 18 سے 25 سال کی عمر کی کوئی خوبصورت اور پرکشش تصویر۔
اسے پرنٹ کروائیں اور ایسی جگہ لگائیں جہاں دن میں بار بار نظر پڑے
آئینے کے ساتھ
بیڈ کے قریب
نوٹ بُک یا ڈائری میں
موبائل یا کمپیوٹر کا وال پیپر
2.مشق کا مکمل طریقہ کار:
صبح جاگنے کے فوراً بعد:
تصویر کو غور سے دیکھیے
تین گہری سانسیں لیجیے
دل سے کہیے:
میں اب بھی اتنا ہی جوان پُرکشش اور تروتازہ ہوں جتنا اس تصویر میں دیکھائی دیتا ہوں۔
میرے چہرے کی رونق لوٹ آئی ہے میری جلد نکھر رہی ہے میرے بال واپس آ رہے ہیں
میری طاقت جوانی جیسی ہو گئی ہے۔
پھر اپنی آنکھیں بند کر کے خود کو تصویر کے اندر محسوس کریں
اپنے چہرے، جلد، بال، آواز، جسم اور چلنے کے انداز کو جوان محسوس کریں۔
دوپہر کو تنہائی یا خاموشی کے وقت کی مشق
دوبارہ تصویر دیکھیں
آنکھیں بند کریں
دل میں کہیں
میری عمر کم ہو رہی ہے میں دن بہ دن جوان ہو رہا ہوں۔
میرا چہرہ نرم، روشن اور جوان ہوتا جا رہا ہے۔
لوگ مجھے دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ میں دن بہ دن اور جوان کیوں ہو رہا ہوں۔
پھر محسوس کریں کہ آپ جوان ہو چکے ہیں۔۔۔۔
خود کو چلتے، ہنستے، دوسروں سے بات کرتے دیکھیں جیسے آپ 20 سال کے ہیں
رات کے وقت سونے سے پہلے کی مشق
اپنی تصویر کو غور سے دیکھیں
بستر پر لیٹ کر یا خاموش بیٹھ کر دل سے کہیں
اللہ کی نعمت سے میری جوانی واپس آ رہی ہے۔
میری جلد، بال، آنکھیں، توانائی سب کچھ ویسا ہی ہو رہا ہے جیسا 20 سال کی عمر میں تھا۔
میں جوان ہوں اور دن بہ دن اور زیادہ خوبصورت ہو رہا ہوں۔
پھر تصور کریں کہ آپ کے جسم کے اندر خلیات دوبارہ سرگرم ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔
جلد نرم ہو رہی ہے بال اُگ رہے ہیں، چہرے کی چمک لوٹ رہی ہے۔
اضافی آٹوسجیشنز (دن میں کسی بھی وقت دہرائیں
میرے خلیات نے جوانی کا پروگرام دوبارہ چلا دیا ہے۔
میری ظاہری عمر کم ہو رہی ہے اور اندرونی طاقت بڑھ رہی ہے۔
لوگ میری تازگی دیکھ کر حیران ہیں ۔۔۔۔ میں خود کو جوان محسوس کر رہا ہوں
میری عمر کا وقت پیچھے جا رہا ہے، اور میرا نکھار آگے آ رہا ہے۔