*یورو کرنسی کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن عوام کے سامنے پیش*
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) یورو کرنسی کے نئے بینک نوٹوں کے ڈیزائن عوام کے سامنے پیش کر دیے گئے ہیں۔ یورپی مرکزی بینک (ECB) نے یورو کی آئندہ سیریز کے لیے 10 منتخب ڈیزائن جاری کیے ہیں، جنہیں دو مرکزی موضوعات ”یورپی ثقافت“ اور ”دریا اور پرندے“ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
نئے ڈیزائنز میں یورپ کی ثقافت، مشترکہ شناخت، قدرتی مناظر، دریاؤں اور پرندوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ نئے نوٹوں میں سکیورٹی خصوصیات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں زیادہ پائیدار اور بصارت سے محروم افراد کے لیے بھی آسان بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔
یورپی مرکزی بینک کے مطابق عوام 21 ستمبر 2026 تک ان ڈیزائن تجاویز پر اپنی رائے دے سکتے ہیں، جبکہ حتمی ڈیزائن کا فیصلہ رواں سال کے آخر تک متوقع ہے۔ نئے نوٹ فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ ان کی تیاری اور آزمائش کے
بعد آنے والے برسوں میں مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے۔
![]()






