Daily Roshni News

معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ڈاکٹر ناہید کیانی صاحبہ آج صبح مانچسٹر میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ڈاکٹر ناہید کیانی صاحبہ آج صبح مانچسٹر میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ڈاکٹر ناہید کیانی صاحبہ آج صبح مانچسٹر میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تقریباً سات سال قبل وہ اسلام چینل اردو لندن میں میرے پروگرام “بزمِ سخن” میں تشریف لائیں۔ اس موقع پر ان سے نہایت دلنشین گفتگو ہوئی، جس میں ان کی علمی گہرائی، ادبی بصیرت اور شخصیت کی شائستگی بھرپور انداز میں نمایاں ہوئی۔ وہ نہ صرف ایک باوقار ادیبہ تھیں بلکہ ایک نہایت نفیس اور باوقار انسان بھی تھیں۔

ان کا ادبی سرمایہ اور خوبصورت یادیں ہمیشہ اہلِ ادب کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

Loading