*انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (آئی اے پی جے)کی طرف سے اظہار* *تعزیت*
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ جاوید عظیمی )انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) کے صدر شاہد چوہان ساؤتھ افریقہ ۔چیئرمین خرم شہزاد امریکہ ۔سینیئر نائب صدر وسیم چوہدری برطانیہ ۔چیف ایگزیکٹو وسیم بٹ آئرلینڈ ۔جنرل سیکرٹری مہوش خان جرمن اور دیگر معزز ایگزیکٹو عہدےداران کے علاوہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ۔ اوورسیز پاکستانی جرنلسٹس کلب کے تمام عہدے داران و ممبران کی طرف سے پاکستان کے سینیئر کورٹ رپورٹر جناب اعظم بٹ کی اہلیہ کورٹ رپورٹر سمیرا بٹ صاحبہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے ان کا سفر آخرت آسان ہو آخرت کے سفر کے تمام مراحل میں اللہ پاک آسانیاں نصیب فرمائے ہر لمحہ انہیں حضور نبی کریمؐ کی شفاعت نصیب ہو قبر کے مرحلے اور سفر آخرت کے مرحلے اللہ پاک کی مدد اور نصرت سے بڑی آسانیوں سے طے کرے اللہ رب العزت ان کو اعلیٰ علیین میں بلند جگہ عطا کرے ۔
محترمہ سمیرا بٹ صاحبہ مرحومہ نے اخلاص و محنت کے ساتھ شعبہ صحافت میں بڑی خدمت کی شبانہ روز محنت کی اپنی جسمانی اور ذہنی توانائیاں صرف کی صدق و اخلاص کے ساتھ ان کے خدمات کی کوئی مثال نہیں ہے وہ شعبہ صحافت میں خود ایک باب تھی اللہ پاک ان کی قبر کو بھی جنت الفردوس میں سے ایک باغ بنا دے ۔
اس موقع پر ہم یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ ان کے شوہر اعظم بٹ صاحب ان کے بچے عزا و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے اللہ پاک آپ سب کو دنیا و آخرت میں برکت دے خیر دے رحمت فرمائے اور ان کے سفر آخرت کو آسان فرمائے اور اعلیٰ بلند جنتوں میں مقام عطا فرمائے ۔
*وسیم بٹ آئرلینڈ* ۔
*چیف آرگنائزر (IAPJ)***
![]()

