Daily Roshni News

پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب نے ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کی عیادت۔

پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب نے

بذریعہ ٹیلی فون غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ

 ملک مسعود کی عیادت جبکہ مزید صحتیابی کے لئے

بارگاہ الہیٰ میں خصوصی مناجات بھی پیش کیں ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) جامع مسجد غوثیہ  ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کا مقامی ہسپتال میں آنکھوں کا کامیاب آپریشن ہوا ۔ ملک مسعود ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں، اس لئے ان کی عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔ گزشتہ دنوں پاکستان بزنس فورم ہالینڈ  کے صدر انور ثاقب جو آجکل پاکستان کے نجی دورے پر ہیں ، انھوں نے بذریعہ ٹیلی فون ملک مسعود کی عیادت کی اور مزید صحتیابی کے لئے بارگاہ الہی  میں خصوصی مناجات پیش کیں۔ چالیس منٹ طویل دورانیے کی گفتگو کے دوران ملک مسعود نے آپریشن اور اس کے بعد صحتیابی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ انور ثاقب نے ملک مسعود کی عیادت کرتے ہوئے مزید جلد صحتیابی کے لئے رب کائنات کی بارگاہ میں پُر خلوص خصوصی دعائیں پیش کیں۔ ملک مسعود نے عیادت کرنے پر انور ثاقب کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی  ادا کئے۔

Loading