Daily Roshni News

جنگ بندی کی خلاف ورزی: جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مزید 6 افراد شہید

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مزید 6 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں  جہاں گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں اسرائیل نے حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنگوں کے باعث ایران اور لبنان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہیں جب کہ بیشتر صحت مراکز تباہ یا بند ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ لبنان میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور دوائیں کم ہیں،  بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کو فوری طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔

Loading