Daily Roshni News

سب سے حسین مخلوق کون سی ہے۔

سب سے حسین مخلوق کون سی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے 28 قسم کی مخلوقات آباد تھیں۔ سب سے حسین مخلوق کون سی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں سیدنا آدم علیہ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی دنیا میں تشریف آوری سے پہلے زمین پر اٹھائیس قسم کی مخلوقات آباد تھیں۔

مختلف زمانوں میں کئی کئی ہزار سال عجیب و غریب مخلوقات یہاں آباد رہی ہیں.

جنات کے بارے تو سبھی جانتے ہیں کہ آدم علیہ السلام سے پہلے یہ آباد تھے پھر انہوں نے سرکشی کی تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو بھیجا جنہوں نے جنات کو قتل کیا اور زمین سے نکال کر جزیروں میں بھیج دیا.

مگر جنات سے پہلے ستائیس مخلوقات اور آباد تھیں!

ان میں سے بِن پھر خِن پھر مِن دنیا میں آباد رہے .

علامہ ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ میں لکھا کہ بِن و خِن زمین میں رہتے تھے وہ سرکش ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے جن بھیجے جنہوں نے بِن و خِن کو زمین سے نکال دیا۔

(یہاں یہ یاد رکھیں کہ ان سب کو قتل نہیں کیا بلکہ زمین کی حدود سے نکال دیا ممکن ہے وہ کسی اور زمین کسی اور سیارے پر آباد ہو چکے ہوں اور وہی خلائی مخلوق ہوں).

پھر جنات نے سرکشی کی تو فرشتوں نے ان کو قتل کیا اور جس کے لیئے زمین کی تخلیق کی گئی یعنی حضرت انسان وہ پیدا کیا گیا!

علامہ مسعودی نے لکھا کہ انسان سے پہلے 28 قسم کی مخلوقات زمین پر آباد تھیں.

اور علامہ شہاب الدین الاشبیہی نے بھی المستطرف میں لکھا کہ 28 قسم کی مخلوقات آباد تھیں!

اور ان میں سے کچھ

(1) پروں والی مخلوق تھی جن کی زبان بجنے جیسی تھی!

(2) کچھ کے دو جسم ایک سر تھا ایک جسم شیر سا اور ایک پرندے سا اور ان بال اور ناخن ہوتے

(3) کچھ کے دو سر ایک آگے کی جناب اور دوسرا پیچھے کی جانب ہوتا تھا

(4) کچھ نصف انسان جیسے تھے اور انکی کئی ٹانگیں تھیں

(5) کچھ کا منہ انسان سا اور پیٹھ کچھوے جیسی اور سر میں سینگ ہوتے تھے

(6) کچھ کے سفید بال اور گائے جیسی دم ہوتی تھی

(7) کچھ کے ناخن خنجروں کی طرح اور لمبے لمبے کان ہوا کرتے تھے.

علامہ مسعودی نے ایک جگہ لکھا کہ آدم علیہ السلام سے پہلے 120 مخلوقات آباد تھیں .

اصل میں 28 ہی تھیں باہم شادی کی وجہ سے وہ مزید الگ الگ ہوتے گئے اور یوں 120 عجیب و غریب مخلوقات بن گئیں.

اور سب سے آخر میں حضرت انسان کو پیدا کیا گیا جو سب مخلوقات میں حسین و جمیل ہے .

اللہ رب العزت نے فرمایا

لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم

ہم نے انسان کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا۔

Loading