پریشاں رات ساری ہے ستارو تم تو سو جاؤ⭐🌟
سکوت مرگ طاری ہے ستارو تم تو سو جاؤ🌟⭐
ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جاؤ خلاؤں میں⭐🌟
ہمیں پہ رات بھاری ہے ستارو تم تو سو جاؤ🌟⭐
ہمیں تو آج کی شب پو پھٹے تک جاگنا ہوگا⭐🌟
یہی قسمت ہماری ہے ستارو تم تو سو جاؤ🌟⭐
تمہیں کیا آج بھی کوئی اگر ملنے نہیں آیا⭐🌟
یہ بازی ہم نے ہاری ہے ستارو تم تو سو جاؤ🌟⭐
کہے جاتے ہو رو رو کر ہمارا حال دنیا سے⭐🌟
یہ کیسی رازداری ہے ستارو تم تو سو جاؤ🌟⭐
ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گے⭐🌟
ابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ🌟⭐
![]()

