Daily Roshni News

پاکستان مینز ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ 28 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا…

پاکستان مینز ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ 28 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا…

کراچی  (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔ نیوز ڈیسک  )پاکستان مینز کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنا تربیتی کیمپ منگل 28 اپریل 2026 سے شروع کرے گی، جبکہ اسکواڈ کے ارکان 27 اپریل کو کراچی میں جمع ہوں گے۔

یہ کیمپ 2 مئی تک جاری رہے گا، اور اسی روز ٹیم بنگلادیش روانہ ہوگی۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جو اس وقت ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں شرکت کر رہے ہیں، اپنی متعلقہ ٹیموں کی مہم مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ اگر کسی کھلاڑی کی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد بنگلادیش روانہ ہوگا۔

ٹریننگ شیڈول

28 اپریل – پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ایچ پی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گا۔ میڈیا کے لیے صرف ویژن اونلی موقع ہوگا۔

29 اپریل … پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ایچ پی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گا۔ دوپہر 12:30 بجے کسی کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف ممبر کی میڈیا سے گفتگو ہوگی۔

اس کے بعد کھلاڑی دوپہر 1:30 بجے سے 4 بجے تک انڈور سیشن میں حصہ لیں گے، جس میں میڈیا کو رسائی نہیں ہوگی۔

30 اپریل ..پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ایچ پی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گا۔ یہ بھی صرف ویژن اونلی موقع ہوگا۔

کھلاڑی دوپہر 1:30 بجے سے 4 بجے تک انڈور سیشن کریں گے، جس میں میڈیا کی رسائی نہیں ہوگی۔

1 مئی .. پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ ایچ پی سی اوول میں سینیریو بیسڈ میچ کھیلے گا۔ ٹاس صبح 9:30 بجے ہوگا جبکہ کھیل کا آغاز 10 بجے ہوگا۔

اننگز بریک کے دوران کسی کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف ممبر سے میڈیا بات چیت کرسکے گا۔

2 مئی .. پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ ایچ پی سی اوول میں ایک اور سینیریو بیسڈ میچ کھیلے گا، جس کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔

اننگز بریک کے دوران کسی کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف ممبر سے میڈیا گفتگو کا موقع ہوگا۔

Loading