Daily Roshni News

دامادی ناشتہ۔۔۔ تحریر۔۔۔سیدہ شاذیہ مقصود

دامادی ناشتہ

تحریر۔۔۔سیدہ شاذیہ مقصود

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ دامادی ناشتہ۔۔۔ تحریر۔۔۔سیدہ شاذیہ مقصود)چھوٹی کو مسلسل ہنسی آرہی تھی،بات ہی کچھ ایسی تھی چھوٹے بھیا دلھن بھابھی کو اپنی بے سری آواز میں گانا سنا رہے تھے،تم کس خوشی میں اتنے دانت نکال رہی ہو آؤ ناشتہ لگواؤ بڑی بھابھی نے شنو کو گھور کر دیکھا اور اسے آواز لگائی۔ بھابھی آپ بھی سنیں بھیا باقاعدہ ایسا لگ رہا ہے رو رہے ہیں،جیسے اسکول جاتے وقت روتے تھے۔ شنو ہنستے ہوۓ پیٹ پکڑ کر دھری ہو رہی تھی۔بری بات کسی کی ٹوہ میں نہیں رہتے !بس کچھ ہی دن کی بات ہے پھر دیکھنا انہوں نے اپنا تجربہ بیان کیا۔پھر دلھن جی کبھی روئیں گی کبھی گائیں گی۔بھابھی بڑی سنجیدگی سے بولیں !ایک تو اتنی گرمی اوپر سے سب کے فرمائشی پروگرام۔۔۔بھابھی دلھن انڈا گٹالہ پوری چنے یا اس قسم کا کوئی ہیوی ناشتہ نہیں کریں گی،انہیں ان سب سے بسائن آتی ہے وہ انٹر میڈیٹ فاسٹنگ کر رہی ہیں تو بس گرین ٹی اور کو کیز لیں گی۔چھوٹی نے نئی بھابھی کے اسٹائل میں ہی بھابھی کو ان کے ارشادات سناۓ۔ بھابھی یہ سن کر طنزیہ انداز میں مسکرائیں۔بی بنو کو بتا دینا کہ یہاں سب کھانے پینے میں پی ایچ ڈی کئے ہوۓ ہیں اس لئے خود بیشک ہوا سے لطف اندوز ہوں اور خود تک محدود رکھیں تو بہتر ہو گا۔ویسے جب کچن کی باریاں لگیں گی اور گھر کی ذمہ داریاں پڑیں گی تو یہ سارا بھوت خود بخود اتر جاۓ گا۔چار ٹھو انڈا اتنا مہنگا کتنی گرانی ہوگئی ہے،اماں ہانپتی ہوئی سودا لئے باورچی خانے میں داخل ہوئیں۔اسی لمحے اطلائی گھنٹی بجی،لگتا ہے آپ کی ڈائٹنگ زدہ بہو کے میکے والے مرغ مسلم لے کر آگئے۔کانے کا بولو ہو اماں کو بہو کی بات خاک بھی سمجھ نہ آئی۔دامادی ناشتے میں پوری چنے تہدار پراٹھے خاگینہ آلو کی بھاجی بہاری پسندے

اور کئی بازاری اشیاء بھی شامل تھیں۔چلو چار دن کی چاندنی ہے پھر دیورانی جی(گتنی)میاں صاحب کو بھی انٹر بلکہ میٹرک فاسٹنگ پہ لگا دیں گی۔وہ خود ہی اپنے مذاق سے لطف اندوز ہوئیں۔اور کچھ عرصے بعد ہوا بھی یہی اتنی بڑی فیملی کی ذمہ داریوں کے بعد دلھن صاحبہ کی ڈائیٹنگ کہیں اور ہوا خوری کے لئے چلی گئی۔اب تو بس یہ حال تھا کہ صبح کھانا شام کھانا زندگی کا نام کھانا۔بقول بڑی بھابھی کے بہن یہ سارے نخرے میکے میں ہی رہ جاتے ہیں۔

گھر میں جتنے بھی افراد ہوں گھر چھوٹا ہو یا بڑا ہو اس معاشرے نے بہو کا دوسرا نام ذمہ داری رکھا ہے۔میڈل یا باتوں کے ہار یہ دونوں آپ کو آپ کی کارکردگی کے حساب سے پہناۓ جاتے ہیں۔گھر آۓ ہر مہمان کو آپ کی ذات پر تبصرے کی پوری اجازت ہوتی ہے۔یہ آپ کی چوائس ہے کہ آپ کیا لینا پسند کریں گی گرین ٹی ہلکی پھلکی میٹھی سی ۔۔یا بھاری بھکم مرغ مسلم۔۔باقی رہ گئے داماد صاحب اور ان کے دامادی کھانے انکی خاطر مدارت تو وہ ہم سے اس معاملے میں بھی جیت گئے شادی کے دس سال بعد بھی ان کے نخرے اور یہ قومآل از ویل ہے انہیں تو دامادی پروٹو کول دامادی ناشتہ کھانا سب ساری زندگی ملتا ہے کیوں میں نے سچ کہا ناں۔۔۔۔

Loading