Daily Roshni News

کشیدگی کے باوجود 28 فروری سے 30 اپریل تک 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا

دبئی: 28 فروری سے 30 اپریل تک 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔

دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق28 فروری سے 30 اپریل کے دوران  32 ہزار سے زائد فلائٹس کی آمد و روانگی ہوئی، 2 لاکھ 13 ہزار ٹن کارگو بھی دبئی ایئرپورٹ نے ہینڈل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  بحران کے باوجود عالمی پروازیں جاری رکھی گئیں اور اس دوران   60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔

 دبئی ائیرپورٹ حکام  کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایک کروڑ 86 لاکھ مسافر نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا تاہم گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی مقابلے میں مسافروں کی تعداد کم رہی۔

 ائیرپورٹ حکام  نے مزید بتایا کہ  علاقائی کشیدگی کے باعث مسافروں کی تعداد میں عارضی کمی رہی، دبئی کے دوسرے فضائی ایوی ایشن کے مرکز المکتوم ائیرپورٹ پر ترقیاتی کام جاری رہا۔

Loading