جاگنے والوں کے لیے ساری کائنات انکشاف ہے
تحریر۔۔۔یاسر احمد
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ تحریر۔۔۔یاسر احمد )ایک ہی سورج ایک ہی چاند ایک ہی آسمان مگر غافل کے لیے یہ سب بس روشنی اور اندھیرا ہیں اور جاگنے والوں کے لیے یہ سب نشانی ہے پیغام ہے کتاب ہے
غافل بارش میں بھیگتا ہے مگر رحمت نہیں دیکھتا غافل پھول کو سونگھتا ہے مگر خالق نہیں دیکھتا غافل بچے کی مسکراہٹ دیکھتا ہے مگر معصومیت کا راز نہیں پڑھتا
اس کی آنکھ کھلی ہے مگر نظر بند ہے اس کے کان سلامت ہیں مگر سننا بند ہے اس پر کائنات کا پردہ ہے مگر جو جاگ جائے اس کے لیے پتہ ہلتا ہے تو ڈر لگتا ہے اس کے لیے ہوا چلتی ہے تو آیت لگتی ہے اس کے لیے ٹوٹا ہوا تارہ فنا کا سبق ہے اس کے لیے کھلتا ہوا پھول بقا کا پیغام ہے
اس کے ہر غم میں حکمت ہے ہر خوشی میں نعمت ہے
غافل کائنات میں رہ کر بھی تنہا ہے جاگنے والا تنہائی میں بھی کائنات کے ساتھ پے فرق صرف دنیا میں نہیں نگاہ میں ہے فرق صرف چیزوں میں نہیں سوچ میں ہے آنکھیں کھولنا کافی نہیں دل کی آنکھ کھولنا ضروری ہے
کیونکہ غافل کے لیے ساری کائنات حجاب ہے اور جاگنے والوں کے لیے ساری کائنات انکشاف ہے
✍️ @ یاسر احمد
![]()

