Daily Roshni News

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام قربانی کی سہولت دی جا رہی ہے۔

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام

 قربانی کی سہولت دی جا رہی ہے. دنبہ قربانی 450€۔

۔22 مئی 2026 تک میاں عاصم محمود سے دیئے گئے نمبر پر

رابطہ کر سکتے ہیں۔ 0684418219 * * *

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — جاوید عظیمی )عید قرباں کے پر مسرت موقعہ پر سنت ابراہیمی کی  ادائیگی کے لئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے تاکہ گوشت مستحقین میں بھی تقسیم کر کے ثواب حاصل کیا جا سکا۔ اس سلسلے میں مساجد اور اسلامی مراکز کی انتظامیہ کمیونٹی کو قربانی کی سنت ادا کرنے کے لئے سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ امسال پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹردی  ہیگ کی انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو مذکورہ سہولت فراہم کی جارہی  ہے۔

متذکرہ مرکز کی انتظامیہ نے دنبے کی قربانی کے لئے450€مقرر کئے ہیں۔ کمیونٹی کا کوئی فرد اگرپاکستان میں قربانی کرنا  چاہتا ہے تو اس کو بھی  ممکن بنایا گیا ہے۔ اس کے لئے  گائے کی قربانی میں ایک  حصہ170 €مقرر کیا گیا  ہے۔

 جو حضرات ہالینڈ میں قربانی کریں گے وہ  اپنے حصے  کا گوشت کمیونٹی سینٹر سے وصول کر سکتے ہیں۔ خواہشمند خواتین و حضرات 22 مئی 2026 تک دیئے گئے نمبرپر رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ میاں عاصم محمود (صدر) 0684418219

Loading