*سفارت خانہ پاکستان ویانا کے زہر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پرُ وقار تقریب کا انعقاد ہوا*
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی سفارت خانے کے زہر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پرُ وقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔
افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستانی اور انٹرنیشنل کمیونٹی کا حکومت پاکستان،افواج پاکستان کے آفیسرز جوانوں کو اور پاکستانی عوام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا
جبکہ معرکۂ حق کی کامیابیوں پر مبنی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں پاکستان زندہ باد ،پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
تقریب کا آغاز منظور احمد بٹ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،نعت پڑھنے کی سعادت یورپ کے مشہور و معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی نے حاصل کی۔ اس سے قبل سفارت خانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ اف مشن عدیل احمد خان آفریدی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کرتے ہوئے معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر تمام مہمانوں کو مبارکباد پیش کی۔
اس تقریب میں آسٹریا بھر کی انٹرنیشنل کمیونٹی اور دیگر شہروں سے پاکستانی عمائدین ، اقابرین ، سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے افواج پاکستان میں عسکری قیادت ، جوانوں اور شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکۂ حق بنیان المرصوص ایمان، اتحاد اور قومی یکجہتی کی روشن علامت ہے۔انہوں نے بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا اور اقوام عالم کو سفارتی سطح پر بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان پر بے جا الزامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہلگام جیسے خود ساختہ بھارتی دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات سے بھارت کا مکار چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے ۔ سفیر پاکستان نے جذبۂ ایمانی، حب الوطنی اور قومی دفاع کے حوالے سے تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے پوری قوم کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں مکمل کامیابی پر آسٹریا سمیت پوری دنیا متعرف ہے۔ پاکستانی عوام کا افواج پاکستان پر بھر پور اعتماد اور عسکری عمدہ حکمت عملی سے ممکن ہوا ۔
شرکاء میں انٹرنیشنل کمیونٹی،اہم کشمیری اور کیمونٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے خطابات میں بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کو پہلگام واقع پر الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ بھارت کے خلاف پاکستانی قیادت کی عمدہ جنگ حکمت عملی سے فتح حاصل کرنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب سے جن مقررین نے خطابات کیے ان میں میڈیکل یونیورسٹی ویانا کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مصر کے پروفیسر ڈاکٹر عزت عواد، پاک فرینڈ اسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ،چیئرمین کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا پروفیسر مسرت شوکت اعوان،
لینز شہر سے پاکستانی سماجی رہنماء عرفان شاہد،اور مختلف مقررین شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
![]()





















