پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی انڈر-18 ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کامیابی سے جاری۔
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ خصوصی مندوب ۔۔۔۔۔۔ طاہر لطیف )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں قومی انڈر-18 ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کامیابی سے جاری ہے۔ کیمپ کے صبح کے سیشن کا آغاز بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے سخت ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔
اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی ،ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام ،ہیڈ کوچ قمر ابراہیم بھی موجود تھے۔تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد جاپان میں شیڈول آئندہ انڈر-18 ایشیا کپ کے لیے ٹیم کو بہترین انداز میں تیار کرنا ہے۔ ہیڈ کوچ اور دیگر ماہر کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، تکنیکی مہارتوں اور کھیل کی حکمت عملی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
![]()



