Daily Roshni News

اسلام کی پہلی مسلمان نرس!۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔۔  تنویر روف

سیدہ رفیدہ الاسلامیہ  (ر۔ض)۔۔۔

اسلام کی پہلی مسلمان نرس!

تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔۔  تنویر روف

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز  انٹرنیشنل ۔۔۔ اسلام کی پہلی مسلمان نرس!۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔۔  تنویر روف)اسلام نے عورت کو عزت احترام کے ساتھ  وہ مقام ، حقوق اور سہولیات  دیں جو اسکا حق ہے جو اسلام سے پہلے اسکو حاصل نہیں تھیں۔

مسلم خواتین   نے زندگی کے ہر شعبے میں اعلئ خدمات انجام دیں چاہے جنگ ہو ،  علم و عرفان ، یا طب اور جراحی۔

رفیدہ الاسلامیہ  نے فلورنس نائٹنگیل  نرس سے 1200 سال پہلے نرسنگ اختیار کی۔ ان کے والد  طبیب اور جراح بھی تھے۔ رفیدہ  الاسلامیہ نے انکی نگرانی میں بیماروں کا علاج معالجے کے ساتھ آپریشن بھی کئے۔

وہ مدینہ میں اسلام قبول کرنے والی شروع کی  انصار خواتین میں ہیں۔

جب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو انکا استقبال کرنے والوں میں رفیدہ بھی تھیں۔

رفیدہ الاسلامیہ نے دیگر مسلمان خواتین کو بھی نرسنگ کی تربیت دی تاکہ بیمار تکلیف میں مبتلا خواتین کی دیکھ بھال کرسکیں۔

رفیدہ کے والد سعد الاسلامی ایک قابل معالج اور استاد تھے۔ رفیدہ  نےاپنے والد کی نگرانی میں ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیا۔ نہ صرف علاج بلکہ جنگ کے دوران اپنے خیمے کو بطور کلینک بہترین انداز سے استمعال کیا۔

اس زمانے میں جراحی آپریشن مرد کیا کرتے تھے مگر رفیدہ۔ نے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگ کے زخمیوں کو   مرہم پٹی اور دیکھ بھال کے لئے رفیدہ الاسلامی کے پاس بھیجا کرتے۔

جب سعد ابن موطعہ جنگ خندق میں زخمی ہوے تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ا نکو علاج کے لئے رفیدہ الاسلامیہ کے  خیمہ ہسپتال  میں بھیجا۔

رفیدہ نے سب سے پہلے گشتی  (موبائل) کلینک کی ابتدا کی۔ جو ریگستان میں شدید گرمی سے بیہوش ہوجانے والوں کی دیکھ بھال کرتیں ۔

رفیدہ نے  رضاکار خواتین نرسوں کے گروپ تشکیل دئیے جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر غزوات بدر، احد، خندق ،خیبر اور دیگر جنگوں  میں جا کر زخمیوں کی مرہم پٹی کرتیں۔

جب مسلم فوج جنگ خیبر کا معرکہ سر کرنے کے لئے تیاری کر رہی تھی تو رفیدہ الاسامیہ نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی خواتین نرسوں کے ساتھ جانے کی درخواست کی تاکہ زخمیوں کی دیکھ بھال کر سکیں اور مزید کسی ضرورت کے تحت خدمات انجام دیں۔ ان کو اجازت مل گئ۔

رفیدہ اور انکی دوسری نرسوں نے اتنی مستعدی اور جانفشانی سے فرائض ادا کئے کہ مال غنیمت میں سے رفیدہ الاسلامیہ کو نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم  نے دیگر سپاہیوں کے برابر حصہ دیا۔

رفیدہ جنگ ہو یا امن بیحد ہمدردی سے علاج کرتیں غریبوں کا مفت علاج اور دوا دیتیں۔ انکی رہائشاور غزا  کا خاص خیال رکھتیں۔

انہوں نے نرسنگ کے شعبے  میں مثبت تبدیلیاں کیں،  نرسنگ کو بہتر سے بہتر خطوط پر چلانے میں اپنی زندگی وقف کردی۔

پاکستان کراچی میں آغا خان یونی ورسٹی کی  نرسنگ اور مڈ وائفری،  رفیدہ الاسلامیہ کے نام پر ایک ہادی  بلڈنگ ، جمعہ بلڈنگ، رفیدہ الاسلامیہ سنٹر موجود ہیں جو چانسلر آغا خان یونی ورسٹی، نے نرسوں کی جدید تقاضوں کے پر تحقیق و  تربیت  کرنے کے لئے 11، نومبر 1996 کو افتتاح کیا۔

 ہر سال بحرین یونی ورسٹی میں رفیدہ کے نام پر نرسنگ میں  بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

ہر سال،

 Royal College of Surgeons Ireland (RCSI) Bahrain University

میں بہترین نرسنگ کارکردگی پر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

رفیدہ الاسلامیہ نے نرسنگ کے شعبے کو مسلم دنیا میں متعارف کیا۔

رفیدہ الاسلامیہ مشہور نرس نائٹنگ گیل

Nighingale

جو کہ نرسنگ کے شعبے کی بانی کہلاتی ہیں ان سے 1200 سال پہلے نرسنگ کی ابتدا کر چکی تھیں۔

تنویر روف

Loading