Daily Roshni News

سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی

سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی۔

مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں دیگر ممالک سے حج کے لیے آنے والوں کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے  مزید بتایا کہ 30 فیصد عا زمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے پہنچے ہیں جبکہ عازمین کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز  ذی الحج کے پہلے جمعے کو لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی، امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے پہلے 10 دنوں کی روحانی فضیلت بیان کی۔

Loading