Daily Roshni News

متغیر  و غیر متغیر ۔۔۔ تحریر۔۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ۔

متغیر  و غیر متغیر

کتاب شرح لوح وقلم

تحریر۔۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ

علم الیقین عین الیقین

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ متغیر  و غیر متغیر ۔۔۔ تحریر۔۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ ) عزیزان گرامی قدر!آپ یہ بات سمجھ گئے ہیں کہ ہر شئے کی بنیاد لامحدودیت ہے اور ہر شئے لا محدودیت سے نزول کر کے محدودیت میں مظاہرہ کرتی ہے۔ کائنات اور ہر فرد محدود دائرے میں اس بات کا تعارف کراتا ہے کہ اللہ کی ذات غیر محدود ہے۔ حد بندی تخلیق میں ہے لیکن خالق لامحدود اور لاتغیر ہے۔

اللہ کا ارادہ (نقطۂ وحدانی) جب متحرک ہوتا ہے تو خلائے نور کو نور کی شکل میں ظاہر کرتا ہے۔ اللہ کا ارادہ جس نے ’’کُن‘‘ کہہ کر کائنات تخلیق کی، کسی سبب کی احتیاج نہیں رکھتا کیونکہ اللہ تعالیٰ خود خالق ہیں۔ انہیں بحیثیت خالق کے کسی سبب یا وسیلہ کی احتیاج نہیں ہے۔ خلائے نور میں وسائل و اسباب موجود نہ ہونے کے باوجود اللہ نے جب ’’کُن‘‘ فرمایا تو ’’کُن‘‘ کہتے ہی خلائے نور میں شکلیں اور صورتیں بن گئیں۔ اس حقیقت سے یہ بات منکشف ہوئی کہ خلائے نور اور خالق کا ارادہ ایک ہی حقیقت ہیں اور یہی حقیقت کائنات کی تعمیر کی بنیاد ہے۔

قرآن پاک میں اس حقیقت کو تدلیٰ کا نام دیا گیا ہے۔

انتخاب  : نسرین اختر عظیمی

Loading