Daily Roshni News

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ  طاہر زمان  اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج عیدکے بعد سنبھالیں گے

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ  طاہر زمان  اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج عیدکے بعد سنبھالیں گے

پاکستان (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔  خصوصی مندوب  ۔۔۔۔۔۔  طاہر لطیف  )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ اولمپئین طاہر زمان نے پی ایچ ایف کو جوائن کر لیا ہے، تاہم وہ اپنے عہدے کا باضابطہ چارج عیدالاضحیٰ کے بعد سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق ہیڈ کوچ اور اولمپئین طاہر زمان کو پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔

پی ایچ ایف صدر، سیکرٹری آئی پی سی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ محی الدین وانی نے ڈویلپمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد اولمپئین طاہر زمان کی اس اہم عہدے پر تقرری کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سمیت ملک بھر میں ہاکی سے وابستہ حلقوں اور ہاکی لورز نے پی ایچ ایف کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

Loading