پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں ہاکی کے فروغ اور مستقبل کی ہیروز تیار کرنے کے لیے اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ کے انعقاد ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں ہاکی کے فروغ اور مستقبل کی ہیروز تیار کرنے کے لیے اسلام آباد میں نیشنل انڈر-21 ہاکی ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ اہم تربیتی کیمپ 5 جون 2026ء سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے اوپن ٹرائلز 2026ء کے ذریعے منتخب کیے گئے نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔
مذکورہ کیمپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اس وسیع اور جامع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی ہاکی ٹیلنٹ پائپ لائن کو مضبوط بنانا اور ایک ایسی نئی نسل تیار کرنا ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی شاندار نمائندگی کر سکے۔ اس کیمپ کے لیے پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے اوپن ٹرائلز کے بعد فائنل کیے گئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق گول کیپنگ کے شعبے میں ذیشان (پنجاب-4)، احسان محمد (لاہور)، حاجی ایم عثمان (لاہور)، فرحان مشتاق (آزاد جموں و کشمیر) اور فیضان علی (گلگت بلتستان) کو منتخب کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈیفنڈرز، مڈ فیلڈرز اور اسٹرائیکرز کے طور پر ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں مجاہد (خیبر پختونخوا-1)، امیر معاویہ (پنجاب-4)، واصف نعیم (پنجاب-4)، عبدالجبار (پنجاب-4)، علی اکبر (پنجاب-4)، محمد عثمان (پنجاب-4)، عبداللہ فاروق (پنجاب-4)، حامد علی (پنجاب-4)، احمد نور (پنجاب-4)، خاقان محمود (پنجاب-1)، عمیر (پنجاب-1)، سیف (آزاد جموں و کشمیر)، حماد (آزاد جموں و کشمیر)، محمد زین (پنجاب-2)، امیر حمزہ (پنجاب-2)، رانا علی ستار (پنجاب-2) اور حماد حسین (پنجاب-2) شامل ہیں۔
لاہور ریجن سے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں طلحہ ارشد، حماد علی (LO)، ایم ارسلان (RI)، ایم احمد (CF)، عادل فقیر (LO)، عمیر نگینہ (RH)، شمعون ساجد (CH)، تیمور جاوید (LI)، سمیع اللہ شکیل (RH)، ایم فیضان (LH)، ایم یاسین (LI)، محمد کلیم (CF)، علی رضا (RH)، غلام مصطفیٰ (LI)، طٰہٰ شیوانی (RI)، حسن شہباز (CF)، حسین حیدر (LI)، علی مہدی (CH)، سیف اللہ (RO)، عمیر ارشد (RI)، علی انس (RF)، فرحان (LF)، حذیفہ فاروق، مسٹر شہریار (RH – ڈی ایچ اے) اور مسٹر حسن علی (LO) شامل ہیں۔
مزید برآں، ملک کے دیگر حصوں اور محکموں سے نبی احمد (LO)، سندھ سے میسم (LI)، مبشر (CH) اور عزین انیل (LO)، واہ کینٹ سے سکندر ذاکر، پنجاب سے ایم حسن طاہر (RI)، آرمی سے اسد اللہ جبکہ محمد احتشام بورے والا کو بھی کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا سے یاسین جمشید، شاہ میر، مدثر، عبدالحمید اور شاہان آر ایچ خان بھی اپنے کھیل کے جوہر دکھائیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ کے لیے منتخب کیے گئے تمام کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ اپنا اصل شناختی کارڈ (Original NIC) لازمی لائیں اور دیے گئے شیڈول کے مطابق فوری طور پر کیمپ میں اپنی رپورٹ درج کروا کر اس سنہری موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ فیڈریشن نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان ہاکی کی بین الاقوامی کامیابیوں کا سبب بنیں گے۔
![]()

