ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)عرب_امارات کی سات ریاستیں ہیں , ہر ریاست میں, آج تک کوئی مزار , پیر , فقیہہ , غوث , قطب , قلندر , ابدال , فقیر , درویش , شیخ العرب والعجم , مجاہد ملت , مشکل کشاء , سید السادات , عاشق رسول , فخر اسلاف , شان دیوبندیت , امام بریلویت , آیت اللہ اور مجتہد وغیرہ نہیں ہیں۔ لیکن کمال کی بات یہ ہے کہ سب پنج وقتہ نمازی ہیں, اور انکے لئے آسانیاں ہی آسانیاں ہیں
اسی طرح عرب دنیا میں 22 ممالک ہیں جو ایشیاء اور افریقہ کے ایک وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں, کسی بھی عرب ملک میں کرامات دکھانے والے پیر , مشکلیں رفع کرنے والے درویش, وجد میں آنے والے فقیر اور نام نہاد غازیان ملت ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے
پاکستان میں ہر میل پر کوئی نہ کوئی زندہ پیر اور مزار ہمیں ضرور ملے گا, ہر موڑ پر مشکل کشاء بیٹھا ہوتا ہے جسکا بدن گندا اور کپڑے میلے ہوتے ہیں اور اللہ ھو کے نعرے بلند کرتا رہتا ہے , عورتوں اور بوڑھوں کا ایک جم غفیر ہوتا ہے جو انہیں مسیحا سمجھ کر اس سے مانگ رہے ہوتے ہیں, لیکن اسکے باوجود کسی کی مشکلات کم نہیں ہوتی, بیماریاں رفع نہیں ہوتی, ہاں پیر اور فقیر کی زندگی عیش و عشرت میں ضرور ہوتی ہے
جب تک پاک و ہند کے مسلمان اس شخصیت پرستی اور بت پرستی کے اصنام کو نہیں توڑے گے اور خالص اللہ کے بندے بن کر زندگیاں نہیں گزارے گے, تب تک ذلت و رسوائی انکا مقدر بنی رہے گی.
![]()

