Daily Roshni News

محرم الحرام کی دس روزہ محافل کا  تسلسل روزانہ کی بنیاد پر منہاج القرآن دی ہیگ میں جاری۔

محرم الحرام کی دس روزہ محافل کا  تسلسل روزانہ کی بنیاد پر

منہاج القرآن دی ہیگ میں جاری ہے ۔ علامہ نزیر احمد خان

 کا موثر، علمی، فکری خطاب ۔ کمیونٹی کی بھر پور شرکت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) محرم الحرام کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں آباد مسلمان محبان اہل بیت  میدان کربلا میں  دین اسلام کے تحفظ کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد میں اسلامی مراکز ، مساجد اور اپنے گھروں میں محافل کا انتظام و انصرام کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن دی ہیگ میں دس روزہ محافل کے انعقاد کا تسلسل عقیدت و احترام سے جاری ہے ، ہالینڈ میں منہاج القرآن کے بانی علامہ حافظ نزیر احمد خان نے متذکرہ  جاری محافل کے سلسلے میں بروز اتوار 1 2 جون 2026 کو

اپنے علمی، فکری خطاب میں خلفائے راشد ین اور اہل بیت کے درمیان رشتے داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ۔

حضرت ابوبکر صدیقؓ کی پڑپوتی ام فروا اور حضرت علیؓ کے پڑ پوتے امام محمد باقر کی شادی جبکہ اِن سے ولادت پانے والے صاحبزادے امام جعفر صادقؓ  کا تذکرہ بھی کیا ۔ اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اتنی گہری اور قریبی رشتے داریاں ہونے کے باوجود  منفی سوچ کے حامل افراد منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف عمل ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

 علامہ حافظ نزیر احمد خان نے شہدائے کربلا بلخصوص  نواسه رسول ﷺحضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ خطاب کے اختتام سے قبل علامہ نزیر احمد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فروغ اسلام کے سلسلے میں کی جانے والی گرانقدر خدمات کو بیان کیا اور آپ کی علمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔

منہاج القرآن کے منتظم چوہدری خالد محمود نے ختم شریف پڑھا اور انھوں نے اپنے والد صوفی محمد اکرم مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کا صمیم قلب سے  شکریہ بھی ادا کیا۔ علامہ یاسر نسیم نے درود و سلام

پڑھ کر اجتماعی دعا بھی کروائی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے علامہ عبدالصمد مہروی نے  کیا ۔ جبکہ سعید مہر  اور صادق بٹ نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی۔

Loading