Daily Roshni News

شہدائے کربلا کا نفرنس، کمیونٹی سینٹر میں منعقد کی گئی ،

شہدائے کربلا کا نفرنس، کمیونٹی سینٹر میں منعقد کی گئی ،

 اہل بیت کی کشتی کے سوار بچ جائیں گے۔ علامہ افتخار چشتی

شرکائے تقریب کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی۔۔۔ جاوید بٹ پیارا )محرم الحرام کی مناسبت  سےبروز جمعرات 25 جون 2026 کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ کے زیر انتظام و انصرام  شہدائے کربلا کا نفرنس منعقد کی گئی۔کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت۔کانفرنس کا آغاز تلاوت  قرآن سے کیا گیا جبکہ نعتیہ کلام مجتبے ٰخادم حسین  بٹ اورچوہدری قمر حسین نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ علامہ سید عرفان شاہ نوشاہی قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آجکل انٹرنیٹ کا دور ہے جس کے باعث غیر مستند علما واقعہ کربلا پر ایسی گفتگو کرتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ اس وجہ سے مسائل بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ اس پیرائے میں  دیکھا جائے تو عصر حاضر میں انٹرنیٹ فتنہ ہے ۔ انھوں نے اہل بیت اطہار کی اہمیت اور فضیلت کو اجاگر کرنے کے لئے شاعر حسن رضا کے اشعار کا سہارا بھی لیا۔

معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی نے یوم عاشور کی اہمیت کو تاریخ کے آئینے میں بیان کرتے ہوئے اس دن کو رونما ہونے والے  انبیائے کرام کے واقعات پر روشنی ڈالی۔

علامہ افتخار چشتی نے گوگل کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ کربلا جولائی کے مہینے میں وقوع پذیر ہوا اور اُس روز درجہ حرارت  42 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد تھا ۔ خطاب کے دوران ایک موقعہ پر  علامہ افتخار چشتی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  اہل بیت کی کشتی میں بیٹھنے والے بچ جائیں گے ۔ رسول محتشمﷺ کے دین حق کے تحفظ کے لئے میدان کربلا میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدائے کربلا بلخصوص سید الشہداء حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے تاریخی اشعار بھی پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔متذکرہ پروگرام کی نظامت کرنے والے محمد شفیق چشتی نے درود و سلام اور ختم شریف بھی پڑھا۔ اجتماعی دعا کے بعد مرکز کی انتظامیہ میاں عاصم محمود ، چوہدری محمد اقبال، چوہدری محمد الیاس، راجہ عابد اور چوہدری اشفاق احمد کی جانب سے حاضرین کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی ۔

Loading