عنوان: 🔬 کیا آپ جانتے ہیں؟ ایک ایسا بلیک ہول جو ایک ایٹم جتنا چھوٹا ہے… مگر پہاڑ جتنا بھاری! 😱⚖️
یہ ہے پرائمریڈیل بلیک ہولز (Primordial Black Holes) کا عجیب و غریب عالم جو شاید بگ بینگ کے فوراً بعد وجود میں آئے تھے۔
آئیے جانتے ہیں ان انتہائی چھوٹے مگر انتہائی طاقتور بلیک ہولز کے بارے میں 4 حیران کن حقائق:
1. یہ انتہائی زیادہ کثافت (Density) کے حامل ہوتے ہیں۔ ایک چائے کے چمچ بھر مادے کا وزن اربوں ٹن ہو سکتا ہے!
2. یہ چھوٹے بلیک ہولز پرائمریڈیل کہلاتے ہیں، کیونکہ یہ کسی بڑے ستارے کے گرنے سے نہیں، بلکہ ابتدائی کائنات کے انتہائی گھنے مادے کے ٹکڑوں سے بنے تھے ۔ یعنی یہ کائنات کے قدیم ترین اجسام میں سے ہیں!
3. کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ چھوٹے بلیک ہولز ڈارک میٹر (غیبی مادہ) کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ جو کائنات کا 85 فیصد مادہ ہے مگر ہم اسے دیکھ نہیں سکتے ۔ اگر یہ ثابت ہو جائے تو فلکیات کی تاریخ بدل جائے گی!
4. یہ چھوٹے بلیک ہولز اگر زمین سے ٹکراتے بھی ہیں تو وہ اتنے چھوٹے ہیں کہ پوری زمین میں سے گزر جاتے ہیں بغیر کسی نقصان کے ۔
لیکن اگر کوئی بلیک ہول زمین کے مرکز میں رک جائے تو تھوڑی پریشانی ہو سکتی ہے۔ مگر ایسا بہت نایاب ہے!
کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہم کبھی ان چھوٹے بلیک ہولز کو براہِ راست دیکھ پائیں گے؟ تبصرے میں اپنی رائے ضرور دیں!
Credit: Cosmic Curiosities and Mubeen Ahmad
#PrimordialBlackHoles #SmallestBlackHoles #BlackHoleFacts #Astrophysics #CosmicMysteries
![]()

