Daily Roshni News

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک 2.0 پر پیش رفت کا جائزہ

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک 2.0 پر پیش رفت کا جائزہ

پاکستان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار، بلال بن ثاقب، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اسد گیلانی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Loading