Daily Roshni News

زندگی میں کوئی منزل آخری نہیں ہوتی  ۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔  یاسر احمد

زندگی میں کوئی منزل

آخری نہیں ہوتی  ۔۔۔۔۔۔۔

تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  یاسر احمد

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ زندگی میں کوئی منزل آخری نہیں ہوتی  ۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔  یاسر احمد)ازندگی میں کوئی منزل آخری نہیں ہوتی. ہر منزل بس اگلے سفر کا بس اسٹاپ ہوتی ہے. وہ منزل جہاں ہم پہنچ کر کہیں: “بس اب رک جاتے ہیں” “اب سیکھنا بند” “اب بدلنا بند” “اب محنت بند” وہاں ٹھیرنا موت ہے. کیونکہ دنیا رکتی نہیں. وقت رکتا نہیں. لوگ آگے نکل جاتے ہیں. اور آپ وہیں کھڑے رہ جاتے ہیں… پرانے میڈل گلے میں لٹکائے. آرام قبر میں ہے. زندگی سفر کا نام ہے. ایک جگہ بیٹھ کر سوچو گے تو زخم گہرا ہو گا. اٹھ کر چلو گے تو ہوا لگے گی، دھول لگے گی، پر زخم بھرے گا.

ناکامی والا راستہ… صبر سکھاتا ہے. کامیابی والا راستہ… شکر سکھاتا ہے. تنہائی والا راستہ… اللہ سے ملواتا ہے. ہجوم والا راستہ… خود کو پہنچانواتا ہے. اگر ایک ہی جگہ رک گئے تو یہ سبق مس ہو جاہیں گے. سچ ہے… تھکن ہوتی ہے. دل کہتا ہے “بس اب نہیں چلا جاتا” رکو، پر رک مت جاؤ. چائے پیو، سانس لو، رو لو. پر سامان مت کھولو. کیونکہ جو سامان کھول دیتا ہے نا، وہ پھر نہیں اٹھتا.

پوری دنیا فتح کرنی ہے “سوچو گے تو ڈر لگے گا. سوچو:” آج کا ایک قدم” چھوٹے قدم ہی بڑے سفر مکمل کرتے ہیں. اپنا “کیوں” یاد کر لو. آپ کیوں نکلے تھے؟ کس کے لیے نکلے تھے؟ کس زخم سے بھاگے تھے؟ کس خواب کی طرف جا رہے تھے؟” کیوں” یاد آ جاتے تو پاؤں خود چل پڑتے ہیں. کوئی منزل ایسی نہیں جہاں سے آگے راستہ نہ جاتا ہو. گریجویشن کے بعد ماسٹر. نوکری کے بعد کاروبار. شادی کے بعد اولاد کی تربیت. توبہ کے بعد استقامت. ایک سجدے کے بعد دوسرا سجدہ. زندگی کا نام ہی اگلا قدم ہے.

آج آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ پھر سفر پر نکلے ہیں تو گھبراہیں مت. یہ اللہ کی طرف سے اشارہ ہے کہ “ابھی تمہارا امتحان ختم نہیں ہوا” “ابھی تمہارا کمااااااااال انا باقی ہے” “ابھی تمہاری اصل منزل بہت آگے ہے” اٹھیے پانی کی بوتل بھریں. جوتے پہنیں. اور پھر سے سلسلہ شروع کریں. کیونکہ جو چلتا رہتا ہےنا، وہی پہنچتا ہے..

@ یاسر احمد ✍️

Loading