Daily Roshni News

جنت کی سیر۔۔۔ مصنف خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ۔

* نماز اور مراقبہ *

جنت کی سیر

مصنف خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جنت کی سیر۔۔۔ مصنف خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب)سوال:  روح کا عرفان کیسے حاصل کیاجائے۔۔۔؟

جواب: حضور پاک علیہ الصلوٰۃ و السلامﷺ نے نبوت کے اعلان سے پہلے دنیاوی دلچسپیوں سے عارضی طور پر تعلقِ خاطر ختم کر کے بستی سے باہر بہت دور ویرانے میں گوشہ نشینی  اختیار کر کے غارِ حِرا میں اپنی تمام ذہنی صلاحیتوں کو ایک نقطہ پر مرکوز فرمایا ۔

قانون:

 روح سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے دنیاوی دلچسپیاں کم کر کے زیادہ سے زیادہ وقت ذہن کو اللہ کی طرف متوجہ رکھا جائے۔ روحانیت میں ایک نقطہ پر توجہ کو مرکوز کرنے کا نام مراقبہ ہے یعنی خود آگاہی اور روح سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے مراقبہ کرنا ضروری ہے۔ مراقبہ کا مطلب یہ ہے کہ ہر طرف سے توجہ ہٹا کر ایک ذاتِ اقدس و اکبر سے ذہنی رابطہ قائم کر لیا جائے۔

جب کسی بندے کا رابطہ اللہ تعالیٰ سے قائم ہو جاتا ہے اور اس کے اوپر سے مفروضہ حواس کی گرفت ٹوٹ جاتی ہے تووہ مراقبہ کی کیفیت میں داخل ہو جاتا ہے۔ مراقبہ ایسے عمل کا نام ہے جس میں کوئی بندہ بیداری کی حالت میں رہ کر بھی اس عالم میں سفر کرتا ہے جس کو ہم روحانی دنیا کہتے ہیں۔ روحانی دنیا میں داخل ہونے کے بعد بندہ اس خصوصی تعلق سے واقف ہو جاتا ہے جو اللہ اور بندے کے درمیان بحثییت خالق و مخلوق ہر لمحہ اور ہر آن موجود ہے۔

* نماز اور مراقبہ *

جنت کی سیر

مصنف خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب

Loading