غزل ( بحر ) گلوں میں رنگ بھرے، فیض احمد فیض صاحب
شاعر ۔۔۔۔۔ ناصر نظامی ( گولڈ میڈلسٹ )
متاع دل ہی نہیں، جاں بھی ان پہ، وار چلے
جنون عشق تیرا قرض ہم، اتار چلے
سجا کے اشکوں کے ستارے سلگتی پلکوں پر
تمہارے شہر ستم گر سے، سوگوار چلے
یہ ان کے نام کی مئے ہے،ان کے نام کی شام
یہ ان کے نام کا ساغر ہے، بار بار چلے
پھر اسی شہر خرابی نے پکارا ہے ناصر
ہمارے ساتھ کوئی غم کا، خریدار چلے
ناصر نظامی
گولڈ میڈلسٹ
ا یمسٹرڈم ہالینڈ
![]()

