🌴نمازِ حقیقی🌴
ہالینڈ(ڈیلی وشنی نیوز انٹرنیشنل )اہلِ تصّوف کے نزدیک عبادت کے وقت ذاتِ الہٰی کی دید میں گُم ہونے کا نام نماز ہے
پس خیال رکھنا چاہیے کہ تمام عبادات کی جان یہی نماز ہے۔ اسی سے انسان قربِ الہٰی کے منازل طے کرتا ہُوا اونچے سے اونچے مکان یعنی عرش رب العالمین تک پہنچ سکتا ہے۔
🍁اَلصّلوٰۃُ مِعْرَاجُ الْمُؤمِنِینَ🍁
مبارک ہیں وہ لوگ جو اپنی نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور اس روحانی عبادت سے مزہ اُٹھاتے ہیں اور دنیا میں اپنی زندگی کو ایک بہشتی زندگی بناتے ہیں
🍁نمازِ زاہداں سجدہ سجوداست🍁
🍁نمازِ عاشقاں ترکِ وجود است🍁
حضرت علی کرم اللہ وجہ کو ارشاد۔ کہ جب تک اور لوگ انسان کو عقل سے گیا گزرا نہ سمجھیں اس کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔
حدیث شریف:۔🍂
ترجمہ:۔
” اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔ اور اس قدر کرو کہ عام لوگ تم کو پاگل کہنا شروع کر دیں”۔🌳
حدیث شریف:۔🍂
ترجمہ:۔
” انسان کا ایمان اس وقت کامل ہوتا ہے جس وقت عام 5لوگ اسے سودائی خیال کریں”.🌳ســوال: خــواص کی عبادت کیونکر ہوتی ہے؟🌻
جــواب : خــواص کی عبادت بہ رویت حق ہوتی ہے. جب رسول خدا ﷺ معراج شریف میں تشریف فرما ہوئے تو رویت حق کہ نعماہے عظمیٰ الہی سے ہے آپ کو نصیب ہوئی چنانچہ حدیث مبارکہ ہے میں نے اپنے رب کو احسن صورت میں دیکھا.
حضور ﷺ نے فرمایا یعنی نماز مومنوں کی معراج ہے یعنی رویت حق
لا صلوۃ الا بحضور القلب یعنی نماز بغیر مشاہدہ کے مردود ہے.
اور اس نماز سے کوئی عبادت افضل نہیں جو بہ حضور قلب ہو. اسی لیے حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے.
🍁میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے.🍁
یعنی رویت حق اور یہ رویت حاصل نہیں ہوتی مگر موت کے بعد رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے,
ان احد کم لم یری حتی لا یموت🌴
یہاں موت سے مراد مرگ ظاہری نہیں بلکہ مرگِ ارادی
موتو اقبل ان تموتو مراد ہے.🌴
~ تیری موت ایسی ہو جب تو قبر میں جاے تو محسوس کرے کہ تو ظلمت سے نور کی طرف جا رہا ہے.
اور یہ موت مرشد کامل کی مدد سے حاصل ہوتی ہے.
ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء. 🌳سورہ حدید🌳
پس عبادت خاصان حق کی برویت حق ہوتی ہے.
اور الہامات حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ میں.
🍃یعنی جس کو معراج نہیں اس کی نماز نہیں.🍃
🍃یعنی نماز میں اگر دیدار حق نہیں وہ نماز نہیں.🍃
🍂نماز زاہداں سجدهِ سجود است🍂
🍂نماز عاشقاں ترک وجود است🍂
زاھدوں کی نماز سجدہ اور سجود ہے لیکن عاشقوں کی نماز اپنے وجود
کی نفی کرنا ہے.🌻
![]()

