Daily Roshni News

قرآن کے مطابق کون سا فرقہ جنت میں جائے گا؟

قرآن کے مطابق کون سا فرقہ جنت میں جائے گا؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ وہ سوال ہے جو ہر مسلمان کے دل میں آتا ہے۔

قرآن پاک نے کسی فرقے، مسلک یا گروہ کا نام لے کر جنت کی بشارت نہیں دی۔

قرآن نے صرف دو چیزوں کا نام لیا ہے:

  1. ایمان اور 2. عملِ صالح

“اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے، وہی جنتی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔” (سورۃ البقرۃ: 82)

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

“اللہ کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔” (سورۃ آل عمران: 103)

“بے شک جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔” (سورۃ الانعام: 159)

تو جنت کسی نام، کسی فرقے، کسی لباس کی وجہ سے نہیں ملے گی۔

جنت ملے گی اس کو:

جو اللہ کو ایک مانے،

قرآن و سنت پر چلے،

دل میں سب مسلمانوں کے لیے محبت رکھے،

اور تفرقہ بازی سے بچے۔

نہ دیوبندی، نہ بریلوی، نہ اہلِ حدیث، نہ شیعہ…

جنت کا فیصلہ اللہ کرے گا، اور وہ دلوں اور اعمال کو دیکھ کر کرے گا۔

آئیے فرقوں میں نہ بٹیں، امت بنیں۔

#قرآن #اسلام #امت_مسلمہ #جنت #قرآن_کا_پیغام

Loading