Daily Roshni News

اباسین کالم رائیٹرزکاانصار اللہ خلجی کی تعیناتی کا خیر مقدم۔

اباسین کالم رائیٹرزکاانصار اللہ خلجی کی تعیناتی کا خیر مقدم

 ڈائریکٹرجنرل انتخاب احسن اقدام ہے، ضیاء الحق سرحدی(ستارہ امتیاز) صدرایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ پریس ریلیز)اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ACWA) کے صدر اور ممتاز سینئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی(ستارہ امتیاز) نے انصار اللہ خلجی کو ڈائریکٹر جنرل اطلاعاتِ عامہ خیبر پختونخوا کی تعیناتی کو احسن اقدام قرار دیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انصار اللہ خلجی محکمہ اطلاعات کے ایک سینئر اور تجربہ کار افسر ہیں جنہوں نے نہ صرف محکمہ اطلاعات بلکہ قومی و بین الاقوامی اداروں میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں جبکہ وہ پشاور یونیورسٹی سے جرنلزم میں امتیازی حیثیت سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصار خلجی پشتو زبان کے معروف صاحبِ دیوان شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں ان کی تعیناتی کا خیر مقدم صحافی، کالم نگار، دانشور، اخباری مالکان، بزنس کمیونٹی اور محکمہ اطلاعات کے اہلکاروں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

Loading