Daily Roshni News

ہالینڈ، آزادی مشاعرہ آن لائن6 اگست 2026 کومنعقد ہوگا۔مختلف ممالک سے شعرائے کرام شرکت  فرمائیں گے

ہالینڈ، آزادی مشاعرہ آن لائن6 اگست 2026 کو

 پاکستانی وقت رات آٹھ بجے ، زیرا ہتمام IAPJ

منعقد ہوگا ۔ مختلف ممالک سے شعرائے کرام شرکت

 فرمائیں گے، جبکہ حمیرا گل اور جاوید عظیمی نظامت کریں گے۔

ہالینڈ )ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔خصوصی مندوب صحافیوں کی نمائندہ تنظیم  انٹر نیشنل ایسوسی ایشن پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی کی

مناسبت سے آزادی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور رب کریم کا شکربجا لانے  کے لئے بین الاقوامی آزادی  مشاعرہ آن لائن بروز جمعرات 6 اگست 2026 پاکستانی وقت رات آٹھ بجے منعقد کر رہی ہے ۔  معروف شاعرہ محترمہ ممتاز ملک (فرانس) کی زیر صدارت ہونے والے متذکرہ مشاعرے میں جناب عاطف توقیر (جرمنی) جناب نعیم سمیر (پاکستان) جناب بشارت ریحان ( کینیڈا) جناب ڈاکٹر نثار احمد خان برکی ( ساوتھ افریقہ ) جناب محترمہ حمیرا گل تشنہ، جناب احمد نواز  (پاکستان )اور جناب محمد جاوید عظیمی (ہالینڈ) کلام پیش کریں گے ۔

مذکورہ مشاعرے کی پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے تنظیم کے چیف آرگنا ئز جناب وسیم بٹ (آئرلینڈ) کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جبکہ صدر جناب شاہد چوہان ( ساوتھ افریقہ) تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالیں گے ۔

Loading