Daily Roshni News

پاکستان کی سفیر کی آرک ڈی ٹرائمف پر نامعلوم سپاہی کی یادگار پر حاضری، شمعِ یاد روشن کی

پاکستان کی سفیر کی آرک ڈی ٹرائمف پر نامعلوم سپاہی کی یادگار پر حاضری، شمعِ یاد روشن کی

پیرس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس کے تاریخی مقام آرک ڈی ٹرائمف پر واقع نامعلوم سپاہی کی یادگار پر منعقدہ سالانہ “راویواژ دے لا فلام” (شمعِ یاد روشن کرنے) کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں آمد پر سفیر پاکستان کا رائل برٹش لیجن (پیرس برانچ) کے نمائندوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے برطانوی اور دولتِ مشترکہ کے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں فرانسیسی فوجی دستے اور فوجی بینڈ نے پاکستان اور فرانس کے قومی ترانے پیش کیے۔ اس موقع پر فرانسیسی فوجی و سول حکام، رائل برٹش لیجن کے نمائندے، سفارت کار، فوجی اہلکار اور دولتِ مشترکہ کے سابق فوجی بھی شریک تھے۔

بعد ازاں سفیر پاکستان نے مہمانوں کی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے امن اور انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔   رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف  پیرس فرانس۔

Loading