Daily Roshni News

ہائیکورٹس ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ، صدر مملکت نے سمریوں پر دستخط کردیے

صدر مملکت نے ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے  مطابق  صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں، سندھ ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور ایک ایڈیشنل جج کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پشاور ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سمری  اور بلوچستان میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے۔ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کی مستقلی کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے مساوی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔ اسی طرح ہائی کورٹ رخصت، پنشن اور مراعات آرڈر 1997 میں ترمیمی آرڈر پر بھی دستخط کردیے گئے۔

اس کے علاوہ ہارون اختر کی بطور مشیر وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار تقرری کی سمری کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 20 اور 21 جولائی کے اجلاسوں میں 19 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔ صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے نتیجے میں ججز نامزدگیوں کا معاملہ حل ہونے سے ہائیکورٹ کی کارروائی غیر موثر ہو جائے گی۔  ججز تعیناتیوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج وفاق اور وزارت قانون سے جواب مانگا تھا۔

Loading