Daily Roshni News

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی پاکستان کی نامور کامیڈین

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی پاکستان کی نامور کامیڈین

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج ہی کے دن 12 اگست 2021 کو  سپین سے ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی پاکستان کی نامور کامیڈین، ہواباز، استاد اور اپنی بہترین اداکاری اور جملوں سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی خوش مزاج اور زندہ دل خاتون دردانہ بٹ عرف دودی آپا کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔

دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو پیدا ہوئیں، انکے والد برطانیہ میں پاکستان کے سفارتخانے میں ایجوکیشنل اتاشی تھے۔ وہ گیارہ سال کی تھیں جب والد کا پاکستان تبادلہ ہوگیا اور

  لاہور میں‌ سکونت اختیار کرنے کے بعد دردانہ بٹ کو ان کے والد نے مری کے

مشنری اسکول میں داخل کروا دیا۔ اس کے بعد ان کا کانونٹ لاہور میں داخلہ ہوا، دوران تعلیم انہوں نے کالج کے سٹیج ڈراموں میں بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔

گریجویشن کے بعد وہ فرانس چلی گئیں جہاں فرینچ میں ڈپلومہ حاصل کیا اور واپس آکر ایک نجی سکول میں بطور ٹیچرملازمت اختیار کی۔

اداکاری کے شعبہ میں اپنے کیریئر کے دوران دردانہ بٹ نے ٹیلی ویژن ہی نہیں اسٹیج اور فلم کے لیے بھی سنجیدہ اور مزاحیہ کردار نبھائے۔

ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی, نوکر کے آگے چاکر، رانی چھوٹی سی کہانی، میرا نصیب، محبت روٹھ جائے تو، پھرچاند پر دستک

نئے سلسلے، مذاق رات، انتظار، میرے چھوٹے میاں، تھوڑی سی وفا، بیگانگی، رانی نوکرانی، رسوائی اور انتظار سمیت بے شمار ڈرامے شامل ہیں۔

دوسری جانب دردانہ بٹ نے عشق پازیٹو،بالو ماہی، دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی شادی سعید احمد خان سے ہوئی تھی جو ان کے قریبی عزیز تھےلیکن شادی کے صرف ڈیڑھ سال بعد ان کے شوہر کاانتقال ہو گیا تھا۔

دردانہ بٹ نے اداکاری کے ساتھ درس و تدریس کو بھی جاری رکھا اور بیکن ہاؤس سکول کے ساتھ منسلک رہیں.

 اس کے علاوہ انہوں نے36 گھنٹے بطور کمرشل پائلیٹ ہوا بازی بھی کی لیکن نظر کی کمزوری کی وجہ سے اس کو جاری نہ رکھ سکیں۔  وہ جوڈو کراٹے کی بھی ماہر تھیں.

حکومت پاکستان نے انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ”تمغہ امیتاز‘‘ سے بھی نوازا تھا اور ٹی وی کی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سمیت انہوں نے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔

دردانہ بٹ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی  ممبر بھی تھیں۔

دردانہ بٹ کینسرکے باعث 12 اگست 2021 کو کراچی  میں انتقال کر گئی تھیں۔

ٹیم صدائے پشاور دردانی بٹ صاحبہ کیلئے دعاگو ہے کہ الله پاک انکی مغفرت فرمائے۔ آمین

اس طرح کی مزید معلوماتی تحریروں کیلئے ہمارے

فیس بک پیج صداِئے پشاور کو فالو کریں ہماری پوسٹوں کو لائک اور شیئر کریں۔ شکریہ

#ShowbizNews #showbizpakistan actress #comedian #Durdana #butt #oldisgold #lifestory #12august

Loading