Daily Roshni News

پرتگال کے نوجوان فٹبالر دوران میچ اچانک گرکر انتقال کرگئے

پرتگال کے فٹبالر کوین کاسترو 25 برس کی عمر میں میچ کے دوران اچانک گر نے کے بعد انتقال کرگئے۔

لزبن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق کوین کاسترو اپنے کلب ریئل ایس سی ساڈ اور ایسٹریلا دا امادورا کے درمیان دوستانہ میچ میں شریک تھے کہ اچانک گر پڑے اور موقع پر انتقال کرگئے۔

ایسوسی ایشن نے کوین کاسترو کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ، دوستوں اور ریئل ایس سی ساڈ سے تعزیت کی۔ فٹبالر کی اچانک موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

Loading