ہالینڈ ، میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کی با برکت تقریب ، زیر اہتمام مسجد الفردوس تزک و احتشام سے منعقد کی گئی ۔محبان رسول کی بھر پور شرکت ۔قاری انصر نورانی کا ایمان افروز خطاب ۔۔۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ خاص مندوب )ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کے قریب جامع مسجد الفردوس میں نہایت پروقار اور روح پرور جلسۂ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا، جس میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت فرمائی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے نذرانے پیش کیے گئے۔ اس کے بعد علمائے کرام نے سیرتِ طیبہ اور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ایمان افروز خطابات فرمائے۔
بالخصوص مفکرِ اسلام حضرت علامہ مولانا غلام ربانی افغانی زید مجدہٗ کا پُرمغز اور فکر انگیز خطاب ہوا، جبکہ عالمی مبلغِ اسلام حضرت مولانا حافظ و قاری محمد انصر نورانی نے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر نہایت پُرسوز، پُرجوش اور ایمان افروز خطاب فرمایا، جس سے سامعین پر رقت و سرور کی کیفیت طاری ہوگئی اور عاشقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جھوم اٹھے۔
اختتام پر بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے گئے اور اجتماعی دعا کا اہتمام ہوا۔
![]()
















