Daily Roshni News

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی وفات پر دلی تعزیت

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی وفات پر دلی تعزیت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )انعام ستوانگر آج 28 اگست 2026 کو 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، ناروے کے شاہی محل نے بھی تصدیق کی ہے کہ بادشاہ سلامت مرحوم آج اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں صبح (😭6:35 بجے 😭) ہیرالڈ پنجم پُرامن طور پر انتقال فرما گئے ہیں ،

ناروے آج ایک ایسے فرمانروا سے محروم ہوگیا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی دہائیاں اپنے ملک اور اپنی قوم کی خدمت کے لیے وقف کیں، جناب محترم بادشاہ ہیرالڈ پنجم کا انتقال صرف ناروے کے شاہی خاندان کے لیے نہیں بلکہ پورے ناروے کے لیے ایک گہرے دکھ اور سوگ کا لمحہ بھی ہے ،

بادشاہ ہیرالڈ پنجم نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ناروے کی قیادت کرتے ہوئے اپنے وقار بردباری انسان دوستی اور عوام سے قربت کے ذریعے ایک خاص مقام حاصل کیا، مرحوم ایک ایسے بادشاہ کے طور پر یاد رکھے جائیں گے جنہوں نے مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہو کر اتحاد امید برداشت اور باہمی احترام کا پیغام دیا، ناروے کے وزیرِاعظم نے بھی انکی پوری زندگی کو ملک کے لیے وقف خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سوگوار ہے اور انکی طویل خدمت کے لیے شکر گزار ہے،

انکی وفات سے ملکہ سونیا شاہی خاندان بادشاہ ہاکون ہشتم شہزادی مارتھا لوئیس اور پوتے پوتیوں اور تمام اہلِ خانہ کو جو صدمہ پہنچا ہے ہم سب اس دکھ میں انکے ساتھ برابر کے شریک ہیں ،

ہم ناروے کے عوام سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں آج ناروے کی پوری قوم اپنے اس مرحوم محبوب بادشاہ کی جدائی پر غم زدہ بھی ہیں، ایسے لمحات میں انعام کے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں مگر کسی عظیم انسان کی اصل میراث اسکی یاد اس کی خدمت اور لوگوں کے دلوں میں اس کی جگہ ہوتی ہے ،

بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی قومی خدمت انکی شرافت باقی ناروے کے عوام کے لیے ان کی محبت کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا، ناروے کے شاہی خاندان اور پوری نارویجن قوم کے لیے ہماری دلی تعزیت اور ہمدردی ،

بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی یاد انعام ہمیشہ زندہ رہے گی ناروے کے غم میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور شاہی خاندان و ناروے کے عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ،

(انکے بیٹے ولی عہد ہاکون ہیرالڈ بادشاہ بن گئے ہیں)

بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی ہم سب اس وقت ناروے کی پوری قوم کے ساتھ تعزیتی غم میں بھی برابر کے شریک ہیں، انعام الحق سیٹھی آف لالا موسی ہال مقيم اوسلو ناروے )

Loading