امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھو بیٹھے گا، روبیو
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اسے اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
کولمبیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی کوششوں کے ردعمل میں امریکا ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز نے 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کر دیے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یمنی حوثی ایران کے ایجنٹ اور پراکسی ہیں، حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں واضح طور پر ایرانی ہاتھ نظر آتا ہے، سعودی عرب کے ساتھ امریکا کے مضبوط دفاعی تعلقات ہیں۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ واقعات پر گہری نظر ہے، یمنی فورسز حوثیوں کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کر رہی ہیں
![]()

